Friday, May 1, 2020

I only have ڈالر 300 left, my actress is upset in America

میرے پاس صرف 300 ڈالر بچ گئے ہیں، اداکارہ میرا امریکہ میں پریشان


میرے پاس صرف 300 ڈالر بچ گئے ہیں، اداکارہ میرا امریکہ میں پریشان



میرے کیمرامین، پروڈیوسراور اسسٹنٹ کا انتقال ہو گیاہے، میں بہت زیادہ پریشان ہوں، اداکارہ


کوروناوائرس نے ا س وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اس وقت سب سے زیادہ متاثر ملک ہےجہاں اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی دوران پاکستا ن کی معروف اداکارہ میرابھی امریکہ میں پھنس گئی ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے سے پہلے وہ امریکہ گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث وہ واپسی نہ کر سکیں۔
اب انہوں نے ایک آڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے پاس صرف 300 ڈالر باقی بچ گئے ہیں جس کے بعد ان کے لئے وہاں زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ اداکارہ میرا نے مزید انکشاف کیا ہے کہ ان کے کیمرا مین، پروڈیوسر اور اسسٹنٹ کا انتقال ہو گیا ہے جس کے بعد وہ نیویارک میں اکیلی ہیں اور بہت زیادہ پریشان ہیں ۔
اس سے پہلے بھی اداکارہ میرا وزیراعظم عمران خان سے گزارش کر چکی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں" ۔
اداکارہ میرا نے اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دوسرے فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی، وہ سب واپس جا چکے ہیں۔ لیکن اکیلی میرا نیو یارک میں پھنس گئی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ اس وقت کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ امریکہ میں ہونے والی اموات نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے۔ اس وقت امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک 63 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے پہلے بھی عمران خان سے گزارش کی تھی کہ انہیں وطن واپس بلانے کا انتطام کیا جائے۔ لیکن اب ان کا ایک اور پیغام آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کےکیمرا مین، پروڈیوسر اور اسسٹنٹ کا انتقال ہو گیا ہے جس کے بعد وہ نیویارک میں اکیلی ہیں اور بہت زیادہ پریشان ہیں۔


Young Dr. Rabia Tayyab lost her life due to Corona

نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں

نوجوان ڈاکٹر رابعہ طیب کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئیں



گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی


راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹر رابعہ طیب جان کی بازی ہار گئیں،گجرخان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک اور ڈاکٹر نے کورونا کا شکار ہو کر اپنی جان دے دی ہے ۔ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں کورونا کا شکار ڈاکٹررابعہ طیب جاں بحق ہو گئیں۔
۔ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر شہزاد نے موت کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹررابعہ طیب نے آج سے ہاؤس جاب شروع کرنی تھی،ان کا تعلق گجرخان سے تھا۔ڈاکٹر رابط خیب نے بہاولپور میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس مکمل کیا تھا۔انہیں معمولی نزلہ اور بخار تھا،طبعیت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میں منتقل کیا گیا تھا لیکن گزشتہ روز و جان کی بازی ہار گئی
خیال رہے کہ بق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 990 مریض سامنے آ ئے ہیں ۔ جبکہ اس دوران 24 مزید مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونےو الے افراد کی تعداد 385 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 340، سندھ میں 6 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں تعداد 2 ہزار 627، بلوچستاان میں1049  ہو گئی ہے۔
جبکہ گلگت میں 339، اسلام آباد میں 343 آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ 2 ہزار سے زائد افراد اس مہل وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 16 ہزار 817 ہوہ گئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 830 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار 239 ہو گئیں۔

The reason for the White House 'following' Modi came to light

وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی

 وجہ سامنے آگئی



امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کو مخصوص مدت کے لئے میزبان ملک کے اہم عہدیداروں کو فالو کیا جاتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی وضاحت


وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کے صدر رام ناتھ کے اکاؤنٹس کو ان فالو کیا گیا تھا۔ جس کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کو مخصوص مدت کے لئے میزبان ملک کے اہم عہدیداروں کو فالو کیا جاتا ہے۔

جس کا مقصد صدارتی دورے کی حمایت پیغاماات  کو ری ٹویٹ کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن اقدام اُس وقت سامنے آیا جب اس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا۔نریندر مودی وہ واحد عالمی رہنما تھے جنہیں وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل نے فالو کر رکھا تھا۔
امریکی وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو نریندر مودی کے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ ،ان کے آفس اور بھارتی صدر کو ٹویٹر پر فالو کیا۔

جس کے بعد وہ  وائٹ ہاؤس کی جانب سے  ٹوئٹر پر فالو کیے جانے  والے عالمی لیڈر بن گئے ۔تاہم اس کے تین ہفتوں  بعد ہی وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر  پر مودی کو ان فالو کردیا۔وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل سے19 اکاؤنٹ کو فالو کیا جا رہا تھا۔تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے 13 اکاؤنٹس فالو کیے جارہے ہیں۔جبکہ وائٹ ہاؤس کو فالو کرنے والوں کی تعداد تقریبا 22 ملین ہے۔وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں موجودہ بھارتی سفارتخانہ اور دہلی میں امریکی سفارتخانے کو بھی ان فالو کر دیا۔بھارت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں ہائیڈرو کلوروکوین کی ایکسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

Rishi Kapoor's wish to come to Pakistan remained unfulfilled

رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش ادھوری رہ گئی



میری عمر 65 سال ہو چکی ہے،مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔ 2 سال قبل کیا گیا رشی کپور کا ٹویٹ


معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور ممبئی کے سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔رشی کپور اپنی زندگی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مرنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔17نومبر 2017ء کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میری عمر 65 سال ہو چکی ہے،اور وہ مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔رشی کپور نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی جڑوں کو دیکھیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے درخواست کی کہ ان کی یہ خواہش کسی طرح پوری کروا دی جائے،رشی کپور کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ پاکستان کے ساتھ ہی رہے گا اور بدلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کو مزید خودمختاری اور آزادی کے متوالوں پر سختی کی ضرورت ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا تھا کہ عبدااللہ جی سلام،آپ کے ساتھ بلکل متفق ہوں،یہ ہی واحد راستہ 
ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔
رشی کپور کو اس بات کا افسوس رہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے وہ اپنے آباؤ اجداد کی جگہ نہیں دیکھ سکتے اور پاکستان نہیں جا سکے۔
رشی کپور کے اجداد کا گھر پشاور میں ہے جو 1918 اور 1922کے درمیان فلمی صنعت میں داخل ہونے والے خاندان کے پہلے شخص پرتھوری راج کپور کے والد دیوان بشسوار ناتھ کپور نے تعمیر کروایا تھا۔1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد کپور خاندان بھارت ہجرت کر گیاتھا۔خیال رہے کہ رشی کپور گزشتہ سال سمتبر میں ہی کینسر کا علان کرا کر امریکا سے ممبئی واپس آئے تھے اور رواں سال فروری میں ان کی طعیبت ایک بار پھر خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رشی کپور نے 2 اپریل کے بعد سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔ اٴْن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور اِس دٴْنیا سے چلے گئے اور اٴْن کی موت نے انہیں توڑ دیا۔

New T20 rankings, Pakistan team loses first position after 27 months

نئی ٹی ٹوٹنی رینکنگ ،پاکستانی ٹیم 27 مہینے بعد پہلی پوزیشن سے محروم


نئی ٹی ٹوٹنی رینکنگ ،پاکستانی ٹیم 27 مہینے بعد پہلی پوزیشن سے محروم



چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا،آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن سنبھالی لی، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر موجود



گزشتہ سال سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو بڑا جھٹکا، 27 مہینے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی ۔ 2011ء میں ٹی ٹونٹی رینکنگ متعارف کروانے کے بعد پہلی بار آسٹریلیا کی ٹیم 278پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوری 2018ء میں نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم 27 مہینے پہلی پوزیشن پر رہی تاہم آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد اب 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
 2010ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی برطانوی ٹیم 268  پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ بھارت صرف دو پوائنٹس پیچھے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔افغانستان کی ٹیم تین درجے تنزلی کے ساتھ 7ویں سے 10 پوزیشن پر چلی گئی ہے جب کہ گزشتہ تین سالوں میں مطلوبہ 6 میچز کھیلنے والی ٹیموں میں بلغاریہ کی ٹیم نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور 12 درجے ترقی کے ساتھ اب 51 ویں پوزیشن پر موجودہے۔

Shahbaz Sharif termed the reduction in prices of petroleum products as insufficient

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا



حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف



شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ یوم مزدور کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزدوروں کےنام پیغام جاری کرتے ہوئے شہبازشریف نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیا ہے۔ بیان جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب مزدور کے حالات میں بہتری آتی ہے۔ حکومت چاہے تو پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔مزدوروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،مزدور اور محنت کش ہی دنیاکو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دینی چاہیئے کیونکہ اسی طرح مزدور طبقے کو ریلیف ملےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کر دیاتھا، پٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیاتھا۔
لیکن اب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہتی تواس قیمت میں مزید کمی کر سکتی تھی۔ انہوں نے اس کمی کا ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آج یوم مزدور کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کی کمی کر کے ریلیف دے۔ یوم مزدور کے موقع پر بات کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب مزدور کے حالات میں بہتری آتی ہے۔

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...