Friday, May 1, 2020

The reason for the White House 'following' Modi came to light

وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی

 وجہ سامنے آگئی



امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کو مخصوص مدت کے لئے میزبان ملک کے اہم عہدیداروں کو فالو کیا جاتا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی وضاحت


وائٹ ہاؤس کی مودی کو ’ان فالو‘ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور بھارت کے صدر رام ناتھ کے اکاؤنٹس کو ان فالو کیا گیا تھا۔ جس کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کو مخصوص مدت کے لئے میزبان ملک کے اہم عہدیداروں کو فالو کیا جاتا ہے۔

جس کا مقصد صدارتی دورے کی حمایت پیغاماات  کو ری ٹویٹ کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن اقدام اُس وقت سامنے آیا جب اس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا۔نریندر مودی وہ واحد عالمی رہنما تھے جنہیں وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل نے فالو کر رکھا تھا۔
امریکی وائٹ ہاؤس نے 10 اپریل کو نریندر مودی کے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ ،ان کے آفس اور بھارتی صدر کو ٹویٹر پر فالو کیا۔

جس کے بعد وہ  وائٹ ہاؤس کی جانب سے  ٹوئٹر پر فالو کیے جانے  والے عالمی لیڈر بن گئے ۔تاہم اس کے تین ہفتوں  بعد ہی وائٹ ہاؤس نے ٹویٹر  پر مودی کو ان فالو کردیا۔وائٹ ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل سے19 اکاؤنٹ کو فالو کیا جا رہا تھا۔تاہم اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے 13 اکاؤنٹس فالو کیے جارہے ہیں۔جبکہ وائٹ ہاؤس کو فالو کرنے والوں کی تعداد تقریبا 22 ملین ہے۔وائٹ ہاؤس نے امریکہ میں موجودہ بھارتی سفارتخانہ اور دہلی میں امریکی سفارتخانے کو بھی ان فالو کر دیا۔بھارت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں ہائیڈرو کلوروکوین کی ایکسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے سفارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...