Friday, May 1, 2020

New T20 rankings, Pakistan team loses first position after 27 months

نئی ٹی ٹوٹنی رینکنگ ،پاکستانی ٹیم 27 مہینے بعد پہلی پوزیشن سے محروم


نئی ٹی ٹوٹنی رینکنگ ،پاکستانی ٹیم 27 مہینے بعد پہلی پوزیشن سے محروم



چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا،آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن سنبھالی لی، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے نمبر پر موجود



گزشتہ سال سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کو بڑا جھٹکا، 27 مہینے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی ۔ 2011ء میں ٹی ٹونٹی رینکنگ متعارف کروانے کے بعد پہلی بار آسٹریلیا کی ٹیم 278پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوری 2018ء میں نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم 27 مہینے پہلی پوزیشن پر رہی تاہم آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد اب 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔
 2010ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی برطانوی ٹیم 268  پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ بھارت صرف دو پوائنٹس پیچھے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔افغانستان کی ٹیم تین درجے تنزلی کے ساتھ 7ویں سے 10 پوزیشن پر چلی گئی ہے جب کہ گزشتہ تین سالوں میں مطلوبہ 6 میچز کھیلنے والی ٹیموں میں بلغاریہ کی ٹیم نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور 12 درجے ترقی کے ساتھ اب 51 ویں پوزیشن پر موجودہے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...