میرے پاس صرف 300 ڈالر بچ گئے ہیں، اداکارہ میرا امریکہ میں پریشان
میرے کیمرامین، پروڈیوسراور اسسٹنٹ کا انتقال ہو گیاہے، میں بہت زیادہ پریشان ہوں، اداکارہ
کوروناوائرس نے ا س وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اس وقت سب سے زیادہ متاثر ملک ہےجہاں اموات کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی دوران پاکستا ن کی معروف اداکارہ میرابھی امریکہ میں پھنس گئی ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے سے پہلے وہ امریکہ گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے باعث وہ واپسی نہ کر سکیں۔
اس سے پہلے بھی اداکارہ میرا وزیراعظم عمران خان سے گزارش کر چکی ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس رقم ختم ہوچکی ہے، ہوٹل کے کمرے میں قید ہوں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے، وطن واپس آکر مرنا چاہتی ہوں" ۔
اداکارہ میرا نے اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں بتایا گیا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور دوسرے فنکاروں کے ساتھ شوٹنگ کیلئے امریکا آئی تھی، وہ سب واپس جا چکے ہیں۔ لیکن اکیلی میرا نیو یارک میں پھنس گئی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ اس وقت کورونا وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ امریکہ میں ہونے والی اموات نے پوری دنیا کو پریشان کر دیا ہے۔ اس وقت امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک 63 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے پہلے بھی عمران خان سے گزارش کی تھی کہ انہیں وطن واپس بلانے کا انتطام کیا جائے۔ لیکن اب ان کا ایک اور پیغام آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کےکیمرا مین، پروڈیوسر اور اسسٹنٹ کا انتقال ہو گیا ہے جس کے بعد وہ نیویارک میں اکیلی ہیں اور بہت زیادہ پریشان ہیں۔
No comments:
Post a Comment