Friday, May 1, 2020

Shahbaz Sharif termed the reduction in prices of petroleum products as insufficient

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا



حکومت پیٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف



شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ یوم مزدور کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے مزدوروں کےنام پیغام جاری کرتے ہوئے شہبازشریف نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیا ہے۔ بیان جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔
صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب مزدور کے حالات میں بہتری آتی ہے۔ حکومت چاہے تو پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی۔مزدوروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ،مزدور اور محنت کش ہی دنیاکو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں ۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دینی چاہیئے کیونکہ اسی طرح مزدور طبقے کو ریلیف ملےگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کر دیاتھا، پٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیاتھا۔
لیکن اب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر حکومت چاہتی تواس قیمت میں مزید کمی کر سکتی تھی۔ انہوں نے اس کمی کا ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آج یوم مزدور کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کی کمی کر کے ریلیف دے۔ یوم مزدور کے موقع پر بات کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب مزدور کے حالات میں بہتری آتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...