Friday, May 1, 2020

Rishi Kapoor's wish to come to Pakistan remained unfulfilled

رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

رشی کپور کی پاکستان آنے کی خواہش ادھوری رہ گئی



میری عمر 65 سال ہو چکی ہے،مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔ 2 سال قبل کیا گیا رشی کپور کا ٹویٹ


معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور ممبئی کے سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔رشی کپور اپنی زندگی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مرنے سے پہلے پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہوں۔17نومبر 2017ء کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میری عمر 65 سال ہو چکی ہے،اور وہ مرنے سے قبل پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔رشی کپور نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنی جڑوں کو دیکھیں۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے درخواست کی کہ ان کی یہ خواہش کسی طرح پوری کروا دی جائے،رشی کپور کی جانب سے یہ ٹویٹ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد کے زیر انتظام کشمیر کا حصہ پاکستان کے ساتھ ہی رہے گا اور بدلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کو مزید خودمختاری اور آزادی کے متوالوں پر سختی کی ضرورت ہے۔جس پر ردِعمل دیتے ہوئے رشی کپور نے کہا تھا کہ عبدااللہ جی سلام،آپ کے ساتھ بلکل متفق ہوں،یہ ہی واحد راستہ 
ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔
رشی کپور کو اس بات کا افسوس رہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے وہ اپنے آباؤ اجداد کی جگہ نہیں دیکھ سکتے اور پاکستان نہیں جا سکے۔
رشی کپور کے اجداد کا گھر پشاور میں ہے جو 1918 اور 1922کے درمیان فلمی صنعت میں داخل ہونے والے خاندان کے پہلے شخص پرتھوری راج کپور کے والد دیوان بشسوار ناتھ کپور نے تعمیر کروایا تھا۔1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے بعد کپور خاندان بھارت ہجرت کر گیاتھا۔خیال رہے کہ رشی کپور گزشتہ سال سمتبر میں ہی کینسر کا علان کرا کر امریکا سے ممبئی واپس آئے تھے اور رواں سال فروری میں ان کی طعیبت ایک بار پھر خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
رشی کپور نے 2 اپریل کے بعد سے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا۔ اٴْن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔ ان کی موت کی خبر سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں دی۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور اِس دٴْنیا سے چلے گئے اور اٴْن کی موت نے انہیں توڑ دیا۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...