Wednesday, April 29, 2020

Corona virus can now be diagnosed in the blink of an eye

اب کورونا وائرس کی تشخیص پلک جھپکتے میں ہی ہو سکے گی

اب کورونا وائرس کی تشخیص پلک جھپکتے میں ہی ہو سکے گی



سعودی نوجوانوں نے خون کے ذریعے کوروناوائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کر لیا


 دُنیا بھر میں اس وقت کورونا کی وبا نے شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ اس موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی گنتی دو لاکھ سے بہت آگے جا چکی ہے۔اس وقت ہزاروں سائنسدان اور طبی ادارے کورونا کی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تو دوسری جانب لوگوں کی جانب سے ایسے آلات تیار کرنے کے دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں جن کے باعث کورونا وائرس کا جلد سے جلد پتا چلایا جا سکتا ہے۔

چند سعودی نوجوانوں نے بھی کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کر لیا ہے۔ اُردو نیوز کے مطابق نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ اس آلے سے نہ صرف یہ کہ انسان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم ہوجاتا ہے بلکہ خون کے ذریعے کورونا وائرس کی نشاندہی بھی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے۔

نوجوانوں کی جانب سے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے اس آلے کا اندراج سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں کرادیا گیا۔

جس کے بعد جلد ہی عالمی سطح پر اس کی رجسٹریشن سعودی عرب کے نام سے کرادی جائے گی۔ کورونا وائرس کا یہ تشخیصی آلہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ انجینیئر سیف بن غازی الحیسونی ہیں۔الحیسونی کا کہناہے کہ اس آلے کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت کورونا کی نشاندہی پلک جھپکتے میں ہوجاتی ہے. اگر کسی کے بارے میں یہ شک و شبہ ہوجائے کہ فلاں کورونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں اس حوالے سے تمام خدشات فوری بنیاد پر ختم ہوجاتے ہیں۔


واضح رہے کہ دُنیا بھر کے طبی ماہرین کورونا کے موذی مرض کی ویکسین اور موثر طریقہ علاج ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، جس میں انہیں جزوی کامیابی ہوئی ہے۔تاہم ابھی تک اس مہلک بیماری کا کوئی موثر علاج یا دواسامنے نہیں آسکی۔البتہ کویت کی مشہور معالج ڈاکٹر امل انصاری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کا موثر اور کارگر علاج ڈھونڈ نکالا ہے۔


جس کے بعد دُنیا بھر کے کورونا مریضوں کو صحت یاب کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر امل انصاری کا کہنا ہے کہ کورونا کا یہ موثر علاج انہوں نے اتفاقی طور پر دریافت کیا ہے، جب وہ اپنی کینسر سے متعلق آٹھ سالہ ریسرچ سے متعلق دستاویزات پر غور کرنے میں مصروف تھیں۔ ڈاکٹر امل نے ٹویٹر پر بتایا کہ انہوں نے کینسر سے متعلق اور دیگر افراد کے تحقیقی کام کا جائزہ لینے کے بعد کورونا کی دوا بنا لی ہے۔ جسے وہ پیٹنٹ کروا رہی ہیں۔ یہ دوا گولیوں پر مشتمل ہو گی ۔وزارت صحت کی طبی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس دوا کی مارکیٹ میں فروخت شروع ہو جائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...