کراچی بندرگاہ پر سب سے بڑے بحری جہاز کی آمد
ائوتھ یمپٹن ایکسپریس 12ہزار 600کنٹینرز لے کر بندرگاہ پہنچا، جہاز کی لمبائی 366.1 میٹرز، بیم 48.3میٹرز اور ڈرافٹ 14.8 میٹرز ہے
کراچی بندرگاہ پر سب سے بڑے بحری جہاز کی آمد، سائوتھ یمپٹن ایکسپریس 12ہزار 600کنٹینرز لے کر بندرگاہ پہنچا، جہاز کی لمبائی 366.1 میٹرز، بیم 48.3میٹرز اور ڈرافٹ 14.8 میٹرز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے مصروف کراچی کی بندرگاہ پر دنیا کے سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی آمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج تک دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا۔
اس حوالے سے ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کراچی پہنچنے والے بحری جہاز کا نام سائوتھ یمپٹن ایکسپریس ہے جو 12ہزار 600کینٹینرز لے کر پاکستان آیا ہے ۔ بحری جہاز کی آمد ابو ظہبی بندرگاہ سے ہوئی ہے۔ کراچی بندرگاہ پر جہاز سے 2000 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جائے گی۔
جہاز گزشتہ روز کراچی بندرگاہ کی ایس اے پی ٹی ایل (ساوتھ ایشیاء پاکستان ٹرمینل لمیٹیڈ) برتھ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد کے بعد جہاز کے علے کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز پر موجود تمام عملہ صحتمند رپورٹ کیا گیا ہے اور کسی میں بھی کرونا کے اثرات نہیں پائے گئے ہیں۔ چیئرمین کے پی ٹی کی جانب سے جاری کئے گئے خصوصی احکامات کے تحت بندرگاہ پر تمام ممکنہ اور ضروری انتظامات اور دیگر حکومتی اداروں،ایجنسیوں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے جہازوں کے عملے کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں جراثیم کش ادویات کا سپرے بھی پورٹ کے اندر جاری ہے تاکہ تجارتی سرگرمیاں اثر انداز نہ ہوں۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے،تاہم پورٹ آپریشنز 24 گھنٹوں کی بنیاد پر جاری ہے۔ تجارتی سرگرمیوں سے منسلک عوامل کی کے پی ٹی مینجمنٹ ضروریات پوری کر رہی ہے۔
جہاز کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز کی لمبائی 366.1 میٹرز، بیم 48.3میٹرز اور ڈرافٹ(گہرائی)14.8 میٹرز ہے۔
No comments:
Post a Comment