Friday, May 15, 2020

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا


بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا



بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی،شوہر نے شک یقین میں بدلنے پر بیوی کا ہاتھ کاٹ دیا


بھارت میں قرنطینہ سینٹر سے فرار شخص نے بیوی کے بدچلن ہونے کے شک پر ہاتھ کاٹ دیے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس کے بعد دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن میں چونکہ لوگ گھروں پر رہنے پر مجبور ہیں،اس لئے بہت سےگھریلو تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

میاں بیوی کے جھگڑوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔اسی دوران بھارتی بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک واقع پیش آیا تھا جہاں شوہر نے لڈو ہارنے کی وجہ سے اپنی بیو ی کی ہڈیاں توڑ دیں۔ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں کرنتین سینٹر میں رہنے والا ایک شخص نے بیوی کے بدچلن ہونے کے شک پر سینٹر سے بھاگ گیا۔

مذکورہ شخص کرنتین سنٹر میں موجود تھا تو اس کو شک ہوا کہ اس کی بیوی کا کسی اور کے ساتھ افیئر چل رہا ہے یہی سوچ کر وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔26 سالہ نوجوان جب گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو وہ طیش میں آگیا اور بیوی کا ہاتھ ہی کاٹ دیا۔واقعے کے بعد اہل محلہ نے خاتون کو اسپتال پہنچایا مگر ان کے ہاتھ کو جوڑا نہ جاسکا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

نوجوان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جب وہ قرنطینہ سینٹر گیا تھا تھا سے ان کی بیوی کا فون ہمیشہ مصروف رہتا تھا جس پر انہیں اپنی بیوی کے کردار پر شک ہوا۔یہی وجہ ہے کہ وہ قرنطینہ سنٹر سے فرار ہوا اور جب گھر پہنچا تو اپنی بیوی کو کسی دوسرے شخص کے ساتھ فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا جس پر مجھے غصہ آیا اور بیوی کا وہ ہاتھ کاٹ دیا جس سے اس نے فون پکڑا ہوا تھا۔


Noor, 15, continued to be blackmailed and abused for 18 months to support her family

15 سالہ نور 18 مہینے تک خاندان کی غزت کے لئے بلیک میلنگ اور زیادتی کا نشانہ ..

15 سالہ نور 18 مہینے تک خاندان کی غزت کے لئے بلیک میلنگ اور زیادتی کا نشانہ بنتی رہی



نور 2018 میں اسکول سے واپس آ رہی تھی جب اس کے پڑوسی امانت علی نے اسے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی تصاویر بھی لے لیں


15 سالہ نور 18 مہینے تک خاندان کی غزت کے لئے بلیک میلنگ اور زیادتی کا نشانہ بنتی رہی۔ نور نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقع کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے اسکول سے واپس آ رہی تھی جب اسے اس کے پڑوسی نے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نور نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زیادتی کے بعد اس کے پڑوسی امانت علی نے اس کی تصاویر بھی بنائی تھیں جس کی بنیاد پر وہ اسے ابھی تک بلیک میل اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
نور کا کہنا ہے کہ وہ اتنے لمبے عرصے کے لئے صرف اس لئے خاموش رہی کیونکہ امانت علی نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو امانت علی نور کی باقی بہنوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ایک دن امانت علی معمول کے مطابق نور کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے گھر سے جا رہا تھا کہ نور کی بیوہ والدہ نے اسے دیکھ لیا اور محلے میں شور مچا دیا۔
اہلیان محلہ نے کوشش کی کہ کسی طرح نور کی والدہ کو یہ معاملہ دبانے پر راضی کر لیا جائے لیکن انہوں نے خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنی بیٹی کے لئے آواز بلند کرنا مناسب سمجھا۔ نور کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جس کے بعد ملزم امانت علی ان پر مقدمہ خارج کروانے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے۔ نور کی والدہ نے پولیس کے رویے کے حوالے سے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک وقت پر آ کر ملزم اور نور کو ایک ساتھ بیٹھا دیا تھا جبکہ مجھے کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ واقع لاہور میں پیش آیا ہے جہاں ایک 15 سالہ نور خاندان کی عزت کے لئے 18 مہینے تک بلیک میلنگ اور زیادتی کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

International flights suspended until May 31

بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع

بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع



 حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی توسیع کردی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بیرونِ ملک پروازیں فی الحال 31مئی تک معطل رہیں گی اور اس کے بعد وبا کے حالات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا البتہ پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔
آج 16 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور ائیر پورٹ سے 4، کوئٹہ ائیرپورٹ سے 8، اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے 32 جبکہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے 68 پروازیں چلیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صرف پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
آج کے اس اعلان کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔ کل پہلی فلائٹ سہہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور جائے گی جبکہ دوسری فلائٹ 4بجے لاہور سے کراچی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اندرون ملک پروازوں میں 16 دن کی مزید توسیع کر دی گئی تھی لیکن اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 16 مئی کو اندرون ملک پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Corona can now be diagnosed in Pakistan without symptoms

اب پاکستان میں علامات کے بغیر بھی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی

اب پاکستان میں علامات کے بغیر بھی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی



ملک میں امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدە جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروا دی گئی


اب پاکستان میں علامات کے بغیر بھی کورونا کی تشخیص ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی لیب نے ملک میں امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدە جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب معلوم ہوسکے گا کہ کورونا وبا کے دوران عام شہری کس حد تک مرض سے متاثر ہوئے ہیں۔ لیب کی جانب سے امریکی ادارے ایف ڈی اے کے منظور شدہ جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لیب ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چغتائی کہتے ہیں، اینٹی باڈیز ٹیسٹ 99 فیصد مستند ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کیلئے صرف بلڈ سیمپل درکار ہوتا ہے، ٹیسٹ ''الائزا میتهڈ؛؛ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا یہ فائدہ ہے کہ اس سے صحت مند افراد کے وبائی مرض کا شکار ہونے یا نہ ہونے کا باآسانی پتہ چلایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 35ہزار 478افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 803مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10ہزار155مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔
حکومت ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے بعد مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔ ایسے میں ایک نجی لیب نے ملک میں علامات ظاہر کیے بغیر کورونا سے متاثرہونے والے افراد کا ٹیسٹ کرنے کیلئے جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ تین لاکھ 3 ہزار سے زیادہ افراد اب تک اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے ز ائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں اب 
تک کورونا کے 14 لاکھ سے ز ائد کیسز سامنے آئے ہیں۔  



ملک میں امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظور شدە جدید اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروا دی گئی-


Thursday, May 14, 2020

Famous actress accuses PTV producer of sexual harassment

مشہور اداکارہ کا پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام

مشہور اداکارہ کا پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام



پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کہ کیونکہ میں نے پروڈیوسرکے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، اداکارہ کا ٹویٹر پیغام


مشہور اداکارہ نے پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سحر شنواری نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہشات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ان سے معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کیونکہ میں نے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے جو پیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے ان سے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاہدہ کر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اگلے ہی دن اس معاہدے کو اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پروڈویوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ماننےسے انکار کر دیا تھا۔
اداکارہ کا اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھنا تھا کہ ” میں جانتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں صلاحیتوں کے حامل افراد کو کس طرح سے فروغ دیا گیا، اب کم از کم وہ حلال ذرائع سے کما رہے ہیں”۔ خیال رہے کہ کبھی بھی شوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو تو جنسی ہراسانی کے الزامات اور سکینڈلز کی بھرمار سامنے آ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں میں اس انڈسٹری کے حوالے سے نفرت پائی جاتی ہے۔ عام عوام میں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان معاملات کی وجہ سے اس انڈسٹری کو بس دور سے دیکھنا چاہتی ہے، اس میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ اس کی بنیادی وجہ جنسی ہراسگی ہی بتائی جاتی ہے۔ اداکارہ اداکارہ سحر شنواری نے بھی اپنے مذکورہ بیان میں اپنے ساتھ 2 سال قبل پیش آنے والے واقع کا ذکر کیا ہے۔ اداکارہ سحر نے اپنے اس مذکورہ بیان کو ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے حوالے سے ایم این اے نفیسہ شاہ کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹ کیا، جس میں وہ پروڈیوسر کا نام رومی بتا رہی ہیں۔

Usman Bazdar's remarks before the Inquiry Committee opened a new Pandora's box

عثمان بزدار کی انکوائری کمیٹی کے سامنے کی گئی باتوں نے نیا پنڈورا بکس ..

عثمان بزدار کی انکوائری کمیٹی کے سامنے کی گئی باتوں نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا



وزیراعلیٰ عثمان بزدار چینی بحران میں اپنے چیف سیکرٹری اور چند بڑے افسران کو پھنسوا کر آئے ہیں، عارف حمید بھٹی کا انکشاف


عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار چینی بحران میں اپنے چیف سیکرٹری اور چند بڑے افسران کو پھنسوا کر آئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چینی انکوائری کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کریاا۔ بدھ کو عثمان بزدار نے خفیہ طور بیان ریکارڈ کروایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مرکزی گیٹ کی بجائے عقبی گیٹ سے ایف آئی اے ہیڈاکورارٹر پہنچایا گیا،عثمان بزدار نے چینی ایکسپورٹ کرنے پر دی گئی سبسڈی پر موقف پیش کیا،واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے عثمان بزدار سے سوالات کئے،ایف آئی اے انتظامیہ نے عثمان بزدار کی آمد کو میڈیا سے خفیہ رکھا۔ اسی حوالےسے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چینی انکوائری کمیٹی کو ایسی باتیں کی ہے جس سے ان کے چیف سیکرٹری اور چند بڑے افسران پھنس گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم اسسٹنٹ نے دو سے تین گھنٹے تک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تیاری کرائی مگر انہوں نے انکوائری کمیٹی کے سامنے کچھ ایسی باتیں کی ہیں جس پر نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو بیانات دیے ہیں اس سے وہ اپنے سیکرٹری اور چند اہم افسران کو پھنسا کر آئے ہیں۔
عثمان بزدار سے جب کمیٹی کے ٹیکنیکل سوالات کیے گئے تو عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے اس کا علم نہیں، مجھے فلاں بندے نے حکم دیا تھا کہ چند لوگوں کو سبسڈی لازمی دینی ہے۔ باقی میرے متعلقہ سیکرٹری سے پوچھ لیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر اسد عمر نے چینی کمیشن کے روبرو پیش ہو کر قانون کے احترام کی ایک مثال قائم کی، یہ بات عملی طور پر ثابت ہو گئی کہ نئے پاکستان میں قانون افراد کے تابع نہیں بلکہ افراد قانون کے تابع ہیں، احتساب جمہورت کا بنیادی جزو ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ خود احتسابی کی ایسی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ماضی میں تحقیقاتی اداروں کی بے توقیری کی گئی، مغلیہ جاہ و جلال کے ساتھ پیشیاں ہوتی تھیں اور اندر سوالوں کا جواب دینے کی بجائے باہر آ کر تحقیقاتی اِداروں پرہی سوال کھڑے کر دیئے جاتے کیونکہ یہ قانون کا احترام اپنی سہولت کے مطابق کرتے ہیں۔

Sarfraz Ahmed's immediate return to the team is ruled out


سرفراز احمد کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان قرار


سرفراز احمد کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان قرار


محمد رضوان پہلا انتخاب ہوںگے،فارم بحال ہونے پر تجربہ کار وکٹ کیپر کی واپسی بھی ہوسکتی ہے: مصباح الحق


سینٹرل کنٹریکٹ بچ جانے کے باوجود سرفراز احمد کی ٹیم میں فوری واپسی خارج از امکان ہے،چیف سلیکٹر مصباح الحق کے مطابق محمد رضوان پہلا انتخاب ہوں گے،فارم بحال ہونے پر تجربہ کار وکٹ کیپر کی واپسی بھی ہوسکتی ہے،محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے والے محمدعامر اور وہاب ریاض کو معاہدے سے باہر کرنیکا فیصلہ درست ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ دیتے ہوئے کرکٹرز کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسی کے ساتھ اس امر کو بھی پیش نظر رکھا گیاکہ آئندہ 12 ماہ میں ہمارے کرکٹ میچز کی تعداد اور فارمیٹ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی کو کنٹریکٹ نہ دینے سے متعلق مشکل فیصلہ کیا، عامر اور وہاب کی جانب سے صرف محدود طرز کی کرکٹ پر توجہ دینے کے اعلان کے بعد یہ درست اقدام ہے،حسن علی نے انجری کے سبب گزشتہ سیزن کے زیادہ تر میچز میں شرکت نہیں کی، مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض تجربہ کاربولرز اور مستقبل میں بھی قومی کرکٹ ٹیم میں انتخاب کیلیے دستیاب ہوں گے، دونوں کرکٹرز نوجوان پیسرز کی رہنمائی بھی بااحسن انداز میں کرسکتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ ٹیم کے ریگولر رکن کی حیثیت سے محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں ترقی دی گئی، سرفراز احمد مستقبل کے حوالے سے ہماری منصوبہ بندی کا حصہ ہیں،اس لیے انھیں بھی اسی کیٹیگری میں رکھا گیا، البتہ رضوان پہلا انتخاب ہوں گے، تجربہ کار وکٹ کیپر بھی فارم کا مظاہرہ کرکے کم بیک کرسکتے ہیں، آئندہ 12 ماہ میں ہمیں بہت مشکل کرکٹ کھیلنا ہے جہاں سرفرازکے تجربے اور علم کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کرنے کی تجویز کو منظور کرنے پر ہم چیئرمین پی سی بی کے مشکور ہیں، یہ فیصلہ مستقبل کی تیاریوں سے متعلق حکمت عملی کا حصہ ہے،اس سے نوجوانوں خصوصاً ڈومیسٹک کرکٹرز کو عمدہ کارکردگی دکھانے کا حوصلہ ملے گا۔

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...