مشہور اداکارہ کا پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام
پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کہ کیونکہ میں نے پروڈیوسرکے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، اداکارہ کا ٹویٹر پیغام
مشہور اداکارہ نے پی ٹی وی کے پروڈیوسر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سحر شنواری نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہشات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ان سے معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کیونکہ میں نے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے جو پیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے ان سے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاہدہ کر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اگلے ہی دن اس معاہدے کو اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پروڈویوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ماننےسے انکار کر دیا تھا۔
اداکارہ کا اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھنا تھا کہ ” میں جانتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں صلاحیتوں کے حامل افراد کو کس طرح سے فروغ دیا گیا، اب کم از کم وہ حلال ذرائع سے کما رہے ہیں”۔ خیال رہے کہ کبھی بھی شوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو تو جنسی ہراسانی کے الزامات اور سکینڈلز کی بھرمار سامنے آ جاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں میں اس انڈسٹری کے حوالے سے نفرت پائی جاتی ہے۔ عام عوام میں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان معاملات کی وجہ سے اس انڈسٹری کو بس دور سے دیکھنا چاہتی ہے، اس میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ اس کی بنیادی وجہ جنسی ہراسگی ہی بتائی جاتی ہے۔ اداکارہ اداکارہ سحر شنواری نے بھی اپنے مذکورہ بیان میں اپنے ساتھ 2 سال قبل پیش آنے والے واقع کا ذکر کیا ہے۔ اداکارہ سحر نے اپنے اس مذکورہ بیان کو ترکی کے ڈرامہ ارطغرل غازی کے حوالے سے ایم این اے نفیسہ شاہ کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹ کیا، جس میں وہ پروڈیوسر کا نام رومی بتا رہی ہیں۔
No comments:
Post a Comment