Friday, May 15, 2020

International flights suspended until May 31

بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع

بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی تک توسیع



 حکومت نے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی میں 31 مئی توسیع کردی ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بیرونِ ملک پروازیں فی الحال 31مئی تک معطل رہیں گی اور اس کے بعد وبا کے حالات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا البتہ پی آئی اے نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔
آج 16 مئی سے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور ائیر پورٹ سے 4، کوئٹہ ائیرپورٹ سے 8، اسلام آباد اور علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور سے 32 جبکہ جناح ایئرپورٹ کراچی سے 68 پروازیں چلیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں صرف پی آئی اے اور سیرین ایر لائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
آج کے اس اعلان کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے اندرونِ ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی ہے۔ کل پہلی فلائٹ سہہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور جائے گی جبکہ دوسری فلائٹ 4بجے لاہور سے کراچی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اندرون ملک پروازوں میں 16 دن کی مزید توسیع کر دی گئی تھی لیکن اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے 16 مئی کو اندرون ملک پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...