Saturday, April 18, 2020

The Saudi government realized the importance of Pakistan

سعودی حکومت کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہو گیا

سعودی حکومت کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہو گیا



پاکستانی فوج سعودی عرب کے 700 بلین ڈالر کے اثاثوں کی حفاظت کر رہی ہے،سینئر صحافی ہارون رشید نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو قرض کی واپسی کے لیے ایک سال کی مہلت دینے کی وجہ بتا دی


 ۔سعودی عرب نے پاکستان کو قرض کی واپسی کے لیے ایک سال کی مہلت دے دی ہے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اچانک یہ احساس ہوا کہ ہمیں پاکستان کی ضرورت ہے جس کے بعد انہوں نے بدھ کی رات کو ایک اہم فیصلہ کیا۔سعودی عرب کو اگر اپنا دفاع کرنا ہے تو وہ امریکی نہیں بلکہ پاکستان کرے گا اور ترک اس میں شامل ہوں گے۔
اللہ نہ کرے وہ وقت آئے،لیکن اگر وہ وقت آگیا تو پاکستانی فوج لڑے گی۔اور اس دن تاریخ بدل جائے گی۔ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 20 ملین ڈالر کا معاہدہ تو کیا تھا لیکن اس کے بعد ہمیں کولالمپورسمٹ کے لیے تنگ کیا گیا۔لیکن اب سعودی عرب کو احساس ہو گیا ہے کہ ہمارے پاس جو 700 بلین ڈالر کا اسلحہ ہے اس کی حفاظت تو پاک آرمی کرتی ہے ۔
اس کے ایڈوائزر پاکستانی ہیں۔اور پاکستان میں سعودی عرب کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا اور کہا کہ یمن کے ساتھ جنگ میں ساتھ نہیں دیں گے۔لیکن اگر سعودی عرب کی سر زمین کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے تو اس کی گردن اڑا کر رکھ دیں گے۔سعودی عرب کو پاکستان کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے جو کہ ایک بڑی خوشخبری ہے۔سعودی عرب اب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا جس سے مزید در کھلیں لیں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی کابینہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ سفیر نواف سعید المالکی نے بتایا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیاں آٹھ معاہدوں اور ایم اور یوزپر دستخط ہوئے تھے، 20 ارب ڈالر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ 8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
کھیل، میٹرولوجی ، پیٹروکیمیکل سیکٹر اوربجلی کی پیداوار ،آئی، توانائی ،متبادل انرجی ، معدنیات سمیت دیگر کئی منصوبوں پر ایم او یوز پر دستخط ہوئے تھے۔سعودی سفیر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تمام معاہدے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر کئے گئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...