Saturday, April 18, 2020

The death of Corona led to the release of the prisoner

موت کورونا کے باعث جیل سے رہا ہونے والے قیدی کا مقدر بن گئی

موت کورونا کے باعث جیل سے رہا ہونے والے قیدی کا مقدر بن گئی



اردن میں قیدی رہائی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے مارا گیا


جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا جا رہا ہے وہیں جیل میں موجود قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حال ہی میں اردن میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایک قیدی کو رہا کیا گیا۔قیدی کی رہائی کی خوشی میں اس کے کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی لیکن اس دوران گولی غلطی سے رہائی پانے والے شخص کو ہی جا لگی جس سے گھر میں خوشیوں کا سماں ماتم میں بدل گیا۔
46 سالہ ساری سلیم نامی شخص جب رہا ہو کر گھر آیا تو اسے خوش آمدید کہنے کے لیے اس کے گھر کے پاس رشتے دار اور پڑوسی بھی موجود تھے۔اسی موقع پر کزن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جو غلطی سے رہا ہونے والے قیدی کے سر پر جا کر لگی۔ہلاک ہونے والا قیدی منشیات فروش اور بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ مہینوں سے جیل میں تھا۔
جسے سزا مکمل ہونے سے دو ہفتے قبل کورونا کی وجہ سے رہا کیا گیا تھا۔
متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اردن کی مسلح افواج کا بھی ممبر ہے ۔اس سے قبل اس نے شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے چھ لوگوں کو بھی زخمی کیا تھا۔فائرنگ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اسے لگا اس نے فائرنگ کرکے ساری گولیاں ختم کردی ہیں لیکن میگزین میں پھنسی ہوئی آخری گولی سے اس کا کزن ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...