Saturday, April 18, 2020

The father of the bridegroom killed his daughter after interrupting her third marriage

سنگدل باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر بیٹی کو قتل کردیا


سنگدل باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر بیٹی کو قتل کردیا


20 سالہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے ملی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا


 سنگدل باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے والی بیٹی کو قتل کردیا،20 سالہ لڑکی کی لاش سڑک کنارے ملی،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاولدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
بیس سالہ مقتولہ کا نام عائشہ غلام ہے۔عائشہ کی لاش جنڈ بوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔جبکہ تفتیش کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں، نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ نے دوسری بیوی سے مل کر اپنی پہلی بیوی کی آٹھ ماہ کی بیمار بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد لاش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا تھا۔
بتایا گیا کہ ملزم شریف نے دو سگی بہنوں نبیلہ اور اٹھارہ سالہ زینب سے شادی کر رکھی تھی، نبیلہ کو طلاق دینے کے بعد اپنے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھ،ا ایمان فاطمہ پہلی بیوی نبیلہ کی بیٹی تھی اور اکثر بیمار رہتی تھی ،الہ آباد سنگدل باپ شریف نے اپنی دوسری بیوی سے مل کر اپنی آٹھ ماہ کی بیمار معصوم بچی ایمان فاطمہ کو مارنے کے بعد لاش کو گھر کے صحن میں دفنا دیا۔ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو گھر سے برآمد کر لیا۔ ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش کو برآمد کر کے بچی کو قتل کرنے والا سفاک والد شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔





























No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...