Tuesday, April 21, 2020

The dollar became cheaper by Rs 2

ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا

ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا



ڈالر کی قیمت 161 روپے 50 پیسے پر آگئی،ے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 540 ارب روپے کم ہو گیا



پاکستان میں آج ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں دو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت 163 روپے 49 پیسے کم ہو کر 161 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 540 ارب روپے کم ہو گیا ہے۔
جب کہ امریکی خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح تک گر گئیں۔ نیویارک میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی کے مئی میں ترسیل کے سودے منفی 37.63 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ صفر سے بھی نیچے گئی ہے۔
ایشیائی آئل مارکیٹ میں امریکی تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کے نرخوں میں بہتری کا عمل جاری، منگل کو وقفے پر ڈبلیو ٹی آئی کے مئی کے لیے سودے 39 ڈالر اضافے کے ساتھ 1.37 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آرہے، اس سے قبل پیر کو عالمی منڈی میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 3.6 فیصد گر کر منفی 37.63 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئے تھے جو ملکی تاریخ کا کم ترین ریٹ ہے۔
امریکی آئل کے وقفے پر جون کے لیے سودے 96 سینٹ (4.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 21.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آرہے۔ ایشیا میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر جون کے لیے سودے 20 سینٹ (0.8 فیصد) کمی کے ساتھ 25.37 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآرہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا لاک ڈائون سے سفری پابندیوں کے باعث تیل کی طلب 30 فیصد سے زیادہ گر چکی ہے جبکہ مسلسل پیداوار کے باعث عالمی آئل سٹاک میں بہت زیادہ اضافہ ہونے سے مزید سٹاک کی گنجائش تقریباً ختم ہورہی ہے۔کینیڈا کی آئل کمپنیوں نے پیر کو رات گئے اپنی پیداوار روکنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ادھر اوپیک پلس ملکوں نے اپنی پیداوار میں 9.7 ملین بیرل یومیہ کمی کا معاہدہ کیا ہے تاہم اس پر عملدرآمد مئی سے شروع ہوگا۔



No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...