پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 40 سے 60 روپے لیٹر مقرر کی جائے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں کا حکومت سے مطالبہ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانیوں نے بھی پٹرول کی قیمت 50 روپے تک لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پٹرول کی قیمتوں کو کم کرکے مہنگائی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں یہ سلسلہ مزید چل نکلا اور پھر امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 84 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 2.96 امریکی ڈالر کی ناقابل یقین سطح پر آگئی۔ بعد ازاں امریکی خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور یہ94 فیصد کمی سے 1.12 امریکی ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ تاہم پھر اس کے بعد وہ ہوا جو خام تیل کی عالمی مارکیٹ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد کمی ہوئی، اور یوں فی بیرل قیمت منفی 0.05 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔ قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت منفی 37 ڈالر 63 سینٹ تک گر گئی۔
No comments:
Post a Comment