Wednesday, April 15, 2020

Hijaz annoyed over conflicting orders of federal and Punjab government

وفاق اور پنجاب حکومت کے متضاد احکامات پر حجام پریشان

وفاق اور پنجاب حکومت کے متضاد احکامات پر حجام پریشان



وفاق نے حجاموں کو کام کرنے کی اجازت دی ، پنجاب حکومت نے کام سے روک دیا


وفاق اور پنجاب حکومت کے متضاد احکامات پر حجام پریشان ، وفاق نے کام کی اجازت دے دی جبکہ پنجاب حکومت نے حجاموں کو کام سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں حجاموں کو کام سے روک دیا گیا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا ہے کہ وفاق نے پنجاب کو اختیار دیا کہ کم رسک والے کاروبار کو چلنے دیں یا بند کریں۔
لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا جبکہ 42 سے زائد صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیلی کام سیکٹر، ایس ای سی پی ، سٹاک مارکیٹ ، جنرل سٹور، کریانہ ، سبزی منڈی، ڈرائی کلینر، فوڈ چین کو اس لاک ڈاؤن سے استثنیٰ حاصل ہے۔ جبکہ ایل پی جی فلنگ سٹیشن ، خیراتی ادارے، فوڈ آئٹم بنانے والوں، بیج ، کھاد ، فلورملز،زرعی ادویات بنانے والی کمپنیاں بھی لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہونگی۔
جاری نوٹفکیشن کے مطابق مذہبی رسومات، بالخصوص آخری روسومات اور تدفین کی بھی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ نرسریوں، الیکٹریشن ، بک شاپ کیمیکل انڈسٹری، گلاس بنانے والے یونٹس اور دوا سازانڈسٹری، پراپرٹی ڈیلرز ، ایکسپورٹ سیکٹر، روڈ کسنٹرکشن سے منسلک شعبوں کو لاک ڈاؤن سے ا ستثنیٰ حاصل ہوگا۔ واضح رہے اس سےقبل وفاق کی جانب سے ملک میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے بعد کھلنے والے شعبوں سے متعلق بھی قواعد و ضوابط طے کرلیے گئے ہیں۔حکومت نے ہنر سے متعلق تجارت اور کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد درزی، پلمبر الیکٹریشن، مکینک  اورحجام کے کاموں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...