Wednesday, April 15, 2020

Scientists discover 6 new viruses hidden in bats

سائنسدانوں نے چمگادڑوں میں چھپے مزید 6 نئے وائرس دریافت کر لیے

سائنسدانوں نے چمگادڑوں میں چھپے مزید 6 نئے وائرس دریافت کر لی



ماہرین کو اس تحقیق سے چمگادڑوں میں کورونا وائرس کے تنوع کو سمجھنے میں مدد ملے گی


 سائنسدانوں نے چمگادڑوں میں چھپے مزید 6 نئے وائرس دریافت کیے ہیں۔جو سارس کووڈ 2 کی فیملی سے ہیں۔جو کووڈ نائٹین کا سبب بنتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کے چمگادڑوں میں 6 نئے وائرس کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سارس کووڈ 2 کی فیملی سے ہے۔جو کورونا وائرس کی وجہ بنتے ہیں۔
تاہم یہ جینیاتی طور پر حالیہ وبا سے قربت نہیں رکھتے۔بتایا گیا ہے کہ یہ نئے چمگادڑوں کی تین مختلف انواع میں پائے گئے ہیں۔جن میں گریٹ ایشیا ٹک یلو ہاؤس بیٹ،رنکل لپڈ فری ٹیلٹڈ بیٹ اور ہارس فیلڈ نوزڈ بیٹ شامل ہیں۔ تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔تا کہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ وائرس انسانی صحت کے لئے خطرہ بنتے ہوئے ایک نوع سے دوسری نوع میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔
یہ تحقیق اسمتھسن انسٹی ٹیوٹ کے گلوبل ہیلتھ پروگرام کے محقیقین نے کی ہے۔جنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ماہرین کو اس تحقیق سے چمگادڑوں میں کورونا وائرس کے تنوع کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اور وہ بر وقت نئے انفیکشن ڈیزیز سے بچاؤ کے لیے کوشش کر سکیں گے۔اس تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وائرل وبائیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ انسانی صحت جنگلی حیات کی صحت اور ان کے ماحول کی صحت سے کس قدر قریبی تعلق رکھتی ہے۔
دوسری جانب امریکی یونیورسٹی ہاروڈ کی ایک نئی تحقیق میں خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے باجود کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر 2022ءتک سوشل ڈسٹینسنگ کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ وائرس کے اثرات کم از کم اگلے دو سال تک کرہ ارض پر رہنے کے امکانات ہیں. ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ٹھنڈے موسم میں ایک عام نزلہ، زکام کی صورت میں لگنے والا نیا نول کووڈ 19ایک موسمی وبا کی صورت اختیار کر سکتا ہے، بدلتے اور ہر سال آنے والے ٹھنڈے موسم میں جیسے دوسرے عام فلو، وائرل کی شکایت ہو جاتی ہے اسی طرح کورونا وائرس بھی ہر سال ٹھنڈے مہینوں میں پلٹ کر واپس آ سکتا ہے.




























No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...