Monday, April 13, 2020

China reports 89 new cases of corona virus

چین میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ



چین میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ


چین میں گزشتہ روز بھی 108 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، چینی وزارت صحت


چین میں کورونا وائرس کے 89 نئے کیسز رپورٹ۔ چین میں گزشتہ روز بھی 108 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں سے کورونا وائرس جیسی وباء کے خاتمے کی خبریں گردش میں اور چین کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاہم اس کے باوجود چین میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہیں۔
گو کہ ہلاکتیں برائے نام ہی منظر عام پر آ رہی ہیں تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجوعی تعداد 82 ہزار 249 ہو گئی ہے۔ چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 441 ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے چین میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔
اگرچہ نئے متاثرین کی تعداد نسبتاََ کم ہے لیکن ان کی تعداد میں پھر سے اضافہ چین کے لیے ایک نئے چیلنج سے کم نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران ایک دن میں 108 نئے تصدیق شدہ کیسز، روزانہ کی بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ ہے جو کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اس کی بنیادی وجہ وطن واپس آنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ چین کو واپس آنے والے تقریبا تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے نصف افراد کو شمالی صوبے ہیلونگجیانگ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہاں روس سے آنے والے وہ چینی شہری بھی موجود ہیں جو واپسی پر اپنے ساتھ وائرس لے کر آئے تھے۔
چین میں بیرونی مسافروں کی آمد پر سخت پابندیوں کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ حکومت وائرس کے نئے کیسز کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکی۔ ہوبے صوبہ جہاں سے وائرس شروع ہوا وہاں نئے متاثرین کی تعداد بہت کم ہے لیکن لوگ ابھی بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ ہوبے میں گزشتہ روز دو نئی اموات کی اطلاع ملی تھی، حالانکہ اس صوبے کا کھولا جانا چین کے باقی صوبوں اور دنیا بھر کے ممالک کے لیے محفوظ سمجھا گیا تھا۔














No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...