Monday, April 13, 2020

Another 717 coronary patients have died in the UK

برطانیہ میں کورونا کے مزید 717 مریض ہلاک ہو گئے




برطانیہ میں کورونا کے مزید 717 مریض ہلاک ہو گئے


ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 329 ہو گئی


برطانیہ میں کورونا کے مزید 717 مریض ہلاک ہو گئے۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 329 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں روز بروز اضافے کے بعد برطانیہ کا شمار کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ 5 ممالک کی فہرست ہو رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 717 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 329 تک جا پہنچی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس کے 4 ہزار 342 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 88 ہزار کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 88 ہزار 621 ہو چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 1600 کے قریب افراد اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے چوتھے ہفتہ میں داخل ہو چکا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکومت جمعرات تک اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا سماجی فاصلہ کے اقدامات میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے یا نہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزراء ماہرین کے مشورہ کے ساتھ یہ غور کریں گے کہ برطانوی شہریوں کو گھروں میں رکھنے کے حوالہ سے قانون کتنا مؤثر ہے۔
علاوہ ازیں برطانوی حکام نے واضح طور پر کہا ہوا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی تک زندگی معمول پر نہیں آ سکے گی اور شہریوں کو کچھ پابندیوں کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینئر حکومتی عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک زندگی معمول پر نہیں آ سکے گی اور ویکسین کی تیاری میں ایک اندازے کے مطابق 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔






No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...