Monday, April 13, 2020

The death toll continues in the United States, with more than 1,500 Corona patients killed

امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک




امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک


گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئی


امریکہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، کورونا کے مزید 1500 سے زائد مریض ہلاک۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے 1509 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، مجموعی تعداد 23 ہزار 640 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ میں یومیہ 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1509 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 640 تک جا پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 941 ہو گئی ہے جبکہ 36 ہزار 948 افراد وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے 12 ہزار 773 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ 








No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...