Monday, April 13, 2020

UAE announces special flight to Pakistan

متحدہ امارات کا پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان



متحدہ امارات کا پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان


سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی دبئی کو پرواز چلانے کی اجازت دے دی، خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی میں پھنسے 180 پاکستانی کل وطن واپس آئیں 
گے

متحدہ امارات کا پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی دبئی کو پرواز چلانے کی اجازت دے دی، مان کے بعد متحدہ عرب امارات حکومت نے بھی پاکستان کے لیے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائی دبئی کو پرواز چلانے کی اجازت دے دی، فلائی دبئی کی پرواز کل دبئی سے فیصل آباد کے درمیان چلائی جائی جائے گی۔
خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی میں پھنسے 180 پاکستانیوں کو فیصل آباد لایا جائے گا، واپسی پر اسی پرواز میں 11 اماراتی سفارت کاروں کو واپس لے جایا جائے گا۔ پرواز کے فیصل آباد پر اترنے پر کریو کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ائیرلائن خود طیارے کو جراثیم سے پاک کرے گی۔
اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سلام ائیر کو خصوصی پروازیں چلانے کیلئے اجازت نا مہ جاری کیا، خصوصی پرواز 16 اور 17 اپریل کو مسقط سے لاہور اور کراچی کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی۔
سی اے اے کے مطابق خصوصی پروازوں میں عمان میں پھنسے پاکستانیوں کو لاہور اور کراچی پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تین لاکھ 97 ہزار 478 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک 1646 پاکستانی بارہ خصوصی پروازوں سے واپس آچکے ہیں اور اب کل سے شروع ہونے والی نئی پروازوں میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، آپ کو وطن واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، ہم انشاء اللہ اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، پہلے صوبے ایئرپورٹ کھولنے پر آمادہ نہیں تھے اب انہوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ، 14 اپریل سے شروع ہونے والے فلائٹ آپریشن میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو وطن واپس لا سکیں گے۔





No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...