ابوظہبی، پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر وطن واپس بھیجنے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا
پاکستانی خود کو سفارتخانے میں آن لائن رجسٹرکروائیں، رجسٹریشن کروانے ولوں کو پی آئی اے کی پرواز سے واپس بھیجنے کا اعلان کردیا گیا
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر وطن واپس بھیجنے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر وطن واپس بھیجنے کیلئے طریقہ کار جاری کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پاکستانی خود کو سفارتخانے میں آن لائن رجسٹرکروائیں۔
بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے ولوں کو پی آئی اے کی پرواز سے واپس بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے (کل) منگل 21 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک فلائٹ آپریشن شروع کرے گا، ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
دونوں وزراء خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے عرب امارات کی جیلوں میں قید 400 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر اپنے اماراتی ہم منصب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں مقیم واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 21 اپریل سے لے کر 28 اپریل تک فلائٹ آپریشن شروع کرے گا اور ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو ان خصوصی پروازوں کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس لایا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے قرضوں میں سہولت کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کاوشوں کو سراہا۔
No comments:
Post a Comment