Tuesday, April 21, 2020

4 secret meetings with Shahbaz Sharif's personalities

شہباز شریف کی اہم شخصیات سے 4 خفیہ ملاقاتیں


شہباز شریف کی اہم شخصیات سے 4 خفیہ ملاقاتیں



شہباز شریف کو پنجاب حکومت دینے کے حوالے سے بات چل رہی تھی لیکن پھر انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔عارف حمید بھٹی



 سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے دو تین ملاقاتیں کی ہیں۔شہباز شریف نے اہم شخصیات سے 4 خفیہ ملاقاتیں کیں۔جی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف کو حکومت دینے کے حوالے سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی اس کا فیصلہ ہوا تھا۔
اس متعلق بات ضرور ہوئی۔گفتگو ہوئی اور ملاقات بھی ہوئی۔اس کے بدلے نوازشریف کو ریلیف ملا اور وہ بیرون ملک چلے گئے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت کے حوالے سے گفتگو ضرور چل رہی تھی لیکن فیصلہ نہیں ہوا تھا۔مگر شہباز شریف واپس آئے تو انہوں نے طے پائے گئے معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کے بعد اُنہیں نیب نے طلب کر لیا۔
شہباز شریف نے اہم شخصیات سے چار خفیہ ملاقاتیں بھی کی ہیں جو کسی کو دکھائی نہیں دیتی۔جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے بھی دو تین ملاقاتیں کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو آج بروز جمعہ نیب آفس طلب کیا گیا تھا،۔ نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ۔
اس سلسلے میں شہباز شریف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ وہ اپنے ساتھ اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات اور ان کو وراثت میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات ، مقامی بینک سے لئے گئے قرضہ کی تفصیلات سمیت نیب کو طلب وہ تمام معلومات جن کے بارے میں نیب نے انہیں سوال نامہ دے رکھا ہے کی ریکارڈ کے ساتھ مکمل تفصیلات کے ہمراہ پیش ہوں۔




اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزرائ کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں اور کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز ناحق قید میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے-




























No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...