سرگودھا میں کورونا وائرس کے 55 سالہ مریض کے آئسولیش سنٹر میں دم توڑ جانے پر ڈی ایچ کیو سے تابوت بند معیت کو آبائی گائوں منتقل کر کے سپردخاک کر دیا گیا
سرگودھا میں کورونا وائرس کے 55 سالہ مریض کے آئسولیش سنٹر میں دم توڑ جانے پر ڈی ایچ کیو سے تابوت بند معیت کو آبائی گائوں منتقل کر کے سپردخاک کر دیا گیا۔جبکہ ڈی ایچ کیو آئسولیشن میں کورونا کے شکار مریضوں 85 ہو گئی اور جھاوریاں سے 29 مریضوں کو فیلڈ ہسپتال منتقل کر کے ڈی ایچ کیو کے سرجن ڈاکٹر اور ان کی فیملی کو گھر
میں قرنطینہ کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں کے گاوں بہک میکن کا 55 سالہ ربنواز شہر کے علاقہ مدینہ کالونی میں مقیم ہے جس کو 17 اپریل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کے بعد آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا جہاں مشتبہ مریض ربنواز دم توڑ گیا جس کی تابوت بند معیت کو ہسپتال سے اس کے آبائی گاوں منتقل کر کے سپردخاک کر دیا گیا اس سے قبل محمدیہ کالونی کے محمد اشرف کے جابحق ہونے پر اس کے دونوں بیٹوں عبداللہ اور عبدالرحمن کے بعد اسی علاقہ کے عمیر الرحمن اور فیکٹری ایریا پیپلز کالونی کے 65 سالہ عبدالرشید اس کے بیٹے شہباز احمد اور بہو نگینہ اعجاز میں کورونا وائرس پازیٹو کی تصدیق ہوئی اس طرح آئسولیشن ہسپتال میں زیر علاج 85 مریضوں سے 75 کا رزلٹ پازیٹو اور دس کا ابھی آنا باقی ہے جبکہ قصبہ جھاوریاں میں تبلیغی ارکان میں سے 29 میں کورونا کی مثبت رپورٹ پر مریضوں کو سرگودھا کے فیلڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر احسن کے بعد ان کی فیملی کے رزلٹ آنے پر تمام افراد کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ضلع میں مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر رہی جن میں ایک سو سے زائد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات ہیں۔
No comments:
Post a Comment