Friday, April 24, 2020

Violation of lockdown, unique way of punishing Indian police youth, video goes viral

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بھارت پولیس کانوجوانوں کو سزا دینے کا انوکھا ..

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، بھارت پولیس کانوجوانوں کو سزا دینے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل



پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ایک ایسی ایمبولینس میں بند کر دیا جس میں انہوں نے ایک جعلی کورونا کا مریض رکھا ہوا تھا جسے دیکھ کر نوجوان ڈر گئے اور ایمبولینس کی کھڑکیوں سے باہر نکل گئ



چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد بھارتی حکومت نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔
اسی دوران کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بھارتی پولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ بھارت پولیس نے خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کے لئے ایک انوکھی سزا ڈھونڈ لی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ایک ایسی ایمبولینس میں بند کر دیا جس میں انہوں نے ایک جعلی کورونا کا مریض رکھا ہوا تھا جسے دیکھ کر نوجوان ڈر گئے اور ایمبولینس کی کھڑکیوں سے باہر نکل گئے۔
ویڈیو وائرل ہوتےہی سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کے اس عمل کو خوب سراہا۔ اس مشکل وقت میں دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکا جائے۔ لیکن پھر بھی کچھ لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہر ملک نے سڑکوں پر پولیس تعینا ت کر دی ہے تا کہ لوگوں کو گھروںمیں رکھا جائے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے لئے بھارت پولیس نے ایک انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کو ایک ایسی ایمبولینس میں بند کر دیا جس میں انہوں نے ایک جعلی کورونا کا مریض رکھا ہوا تھا جسے دیکھ کر نوجوان ڈر گئے اور ایمبولینس کی کھڑکیوں سے باہر نکل گئے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس بھارت میں بھی پھیل گیا ہے جس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک 722 افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...