گرمی میں کورونا وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے، تحقیق
وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے، تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے، سیکرٹری سائنس امریکہ ولیم برائن
کورونا وائرس گرمی میں تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ امریکی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کوروناو ائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس موسم گرما میں کم پھیل رہا ہے اور کم لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری سائنس ولیم برائن کا کہنا تھا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے، تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
با ت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لوگ کورونا سے احتیاط چھوڑ دیں۔ ہمیں احتیاطی تدابیر کو اپنائے رکھنا ہے کیونکہ کورونا وائرس ابھی تک مکمل ختم نہیں ہوا، اس کا اثر ابھی باقی ہے۔
ان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ لوگوں کو چاہیئےکہ وہ احتیاط جاری رکھیں، کیونکہ سرد موسم کے دوران وائرس زیادہ دیر تک رہتا ہے، اس لئے یہ مزید لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو مات دے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے امریکہ کی 16 ریاستوں میں کورونا کےاثرات میں کمی آئی ہے، اس لئے ہم نے وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے۔خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور8 لاکھ 85 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوںکی تعداد 27 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
No comments:
Post a Comment