پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیس سامنے آگئے
صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3391 ہو گئی ہے، لاہور میں 541 کنفرم مریض ہیں: ترجمان محکمہ صحت
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 90 کیس سامنے آگئے، ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3391 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے541 کنفرم مریض ہیں۔ خیال رہے کہ آج وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناپھیلنے کی مقامی ٹرانسمیشن60 فیصدہوگئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور11 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس سے ہورہی ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اموات کورونا ٹیسٹ ہورہی ہیں۔
ملک میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ آج ہم نے 6264 ٹیسٹ سب سے زیادہ کیے ہیں۔ پاکستان میں 10لاکھ کے قریب کٹس موجود ہیں، اس ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 22 لاکھ لوگوں میں پھیل چکی ہے، ایک لاکھ 47 ہزار اموات اور پانچ لاکھ 53 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے میں 6264 ٹیسٹ ہوئے، جن میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح پاکستان کل کیسز کی تعداد7025 ہوگئی ہے۔نئے کیسز میں سب سے زیادہ تعداد سندھ 340 رپورٹ ہوئے۔ پنجاب 59، خیبرپختونخواہ 58، بلوچستان 23، اسلام
جن ہسپتال میں بھی اموات ہوں گی وہاں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اگر کوئی موت ہونے میں کورونا علامات شامل ہوں تو اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔سائنسی نقطہ نظر سے تحقیق کی جائے گی کہ تمام اموات کورونا سے ہی ہورہی ہیں۔
آباد 9، گلگت بلتستان 8، آزاد کشمیرمیں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
No comments:
Post a Comment