Saturday, April 18, 2020

Karachi: A person leaving home must wear a face mask

کراچی، گھر سے نکلنے والے پر شخص پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی، گھر سے نکلنے والے پر شخص پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار



ملازمت، کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کا طبی معائنہ کیا جائے گا، کمشنر کراچی افتخار شالوانی


 کراچی میں گھر سے نکلنے والے ہر شخص پرفیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے کاروباری، صنعتی اور عوامی سرگرمیوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد کسی بھی جگہ کام پر جانے والے شخص کا پہلے طبی معائنہ کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کوروناو ائرس کی روک تھام کے لئےنئے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق ملازمت، کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ حکم نامے میں نزلے، زکام ، کھانسی اور بخارکے شکار شخص کو کسی قسم کے کام پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان کا کاروباری مراکز یا کارخانوں میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
اس کے علاوہ کسی بھی شخص میں اگر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں گی تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا، اس کے علاوہ گھر سے باہر آنے والے ہر شخص پر لازم قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنے ۔
واضح رہے کہ جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی کے 6 اضلاع میں کورونا وبا سے زیادہ متاثر ہونے والے 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی کوروناو ائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہر گزرتے د ن کے ساتھ یہاں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 7500 کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 143 لوگ کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...