Friday, April 17, 2020

Pakistan avoids default due to Corona: Sheikh Rasheed Ahmed

کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا: شیخ رشید احمد

کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا: شیخ رشید احمد



پاکستان کے پاس ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں تھے، کورونا کی وجہ سے وقفہ مل گیا ہے: وفاقی وزیرِ ریلوے


 کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچا ہے ورنہ پاکستان کے پاس ادائیگیوں کیلئے پیسے نہیں تھے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگیوں میں وقفہ مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیوں کی ری شیڈیولنگ کر دی ہے جس کے ہعد پاکستان کو قرض ادا کرنے کیلئے اضافی وقت مل گیا ہے۔ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی امداد کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں فنڈ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں بہتری ہوئی ہے اور معیشت میں بھی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی۔
ڈیڑھ سال بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس32 ہزار831 پر بند ہوگیا۔ حصص کی زبردست تیزی رہی۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 38پیسے کمی ہو گئی ہے

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...