Monday, April 27, 2020

Punjab government announces action against clerics in mosques for not taking precautionary measures against corona

پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے ..


پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان



بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے، حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی: گورنر پنجاب چودھری سرور



 پنجاب حکومت نے مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے، حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔ گونر پنجاب کا کہنا تھا کہ مساجد میں حفاظتی اقدامات نہ کر نا ہزاروں زندگیوں سے کھیلنےکے مترادف ہے، عوام گھروں سے باہر نکلتے رہے تو کورونا کو کیسے روکا جائےگا؟ انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے گھروں میں رہ کرخود بھی کورونا سے بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔


چوہدری سرور نے مزید کہا کہ رمضان میں 5 لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن کی فرہمی کا ٹارگٹ مکمل کر لیں گے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے رائز پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں 50 لاکھ افراد کے لئےروزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔پروگرام کا باقائدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل کریں گے۔


اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں لوگوں کو روزگار کمانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پنجا ب میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر کی طرح پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے افراد کے لئے وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کی بنیاد رکھی تھی جس میںمستحق افراد کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم 

 دی جا رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان


There will be three important exchanges on which the future of Pakistan will depend

3 اہم نوعیت کے تبادلے ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہو گا

3 اہم نوعیت کے تبادلے ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہو گا


شبلی فراز اورعاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔عارف حمید بھٹی



 سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اہم نوعیت کے مزید تین تبادلہ ہونے والے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی تعیناتی یا فردوس عاشق اعوان کی چھٹی کوئی خبر نہیں۔اصل خبر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعیناتی ہے۔کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا گیا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور میڈیا میں اب تک بہت فاصلہ رہے ہیں۔ممکن ہے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی تعیناتی حکومت اور میڈیا کے درمیان فاصلہ کم کرنے کے لیے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان تبادلوں کے بعد اہم نوعیت کے تین تبادلے اور ہوں گے جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہوگا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ۔ دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور باوقار شخص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔


اسی طرح باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مل کر اپنی اچھی ٹیم بنائیں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومتی بیانیے کو اس طرح سے بیان نہیں کرتھیں جس سے اپوزیشن جماعتیں بھی خوش نہیں تھیں۔ بلکہ جہاں حکومت اپوزیشن کے ساتھ کچھ معاملات کو سیدھا کرتی تھیں، وہاں کچھ دیر بعد فردوس عاشق اعوان ان معاملات کو پھر سے الجھا دیتی تھیں۔


جس کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی صورت نکلتا۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان میڈیا کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو بحال کرنے میں ناکام رہیں۔ تحریک انصاف کے اندر بھی لوگ فردوس عاشق کیلئے کوئی اچھا بیانیہ نہیں رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان ان کو دوسری جماعت کی کھلاڑی اور کارکردگی کے لحاظ سے نااہل سمجھتے تھے۔ جنوری اور فروری میں ہی فردوس عاشق اعوان کے جانے کی اطلاعات تھیں کورونا وائرس کے باعث ان کو رخصتی میں تھوڑا وقت مل گیا تھا۔ لیکن کورونا کی صورتحال میں بھی فردوس عاشق اعوان خود کو منوانے میں ناکام نظر آئیں۔

Punjab government considers opening Eid-related businesses

پنجاب حکومت کا عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور

پنجاب حکومت کا عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور



وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈسٹریز،ہوم ڈیپارٹمنٹ،لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سے پلان مانگ لیا


 پنجاب حکومت نے عید سے منسلک کاروبار کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈسٹریز،ہوم ڈیپارٹمنٹ،لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سے پلان مانگ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اس حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ پلان تیار کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے بنیادی نکات مدنظر رکھیں۔

اس حوالےسے بتایا گیا ہے کہ فیصلہ تمام سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جس کے بعد تمام اداروں کو کہا گیا ہے کہ ایس او پیز سے کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان تیار کیا جائے۔جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل تاجر برادری کو ریلیف دینے کےحوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد ملک بھر میں تاجر برادری کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا کہ ان کو کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج بھی دیکھنے میں آئے تھے جس کے بعد اب پنجاب حکومت نے ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ۔پاکستان میں ابھی تک کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615 ،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245 ، بلوچستان میں 781 ،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔

The Prime Minister removed Special Assistant Dr Firdous Ashiq Awan from office

وزیراعظم نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا


وزیراعظم نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا


سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور جنرل عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقررکردیا گیا


 وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات ونشریات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقررکردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور باوقار 

خص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔













اسی طرح باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مل کر اپنی اچھی ٹیم بنائیں گے۔ واضح رہے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومتی بیانیے کو اس طرح سے بیان نہیں کرتھیں جس سے اپوزیشن جماعتیں بھی خوش نہیں تھیں۔ بلکہ جہاں حکومت اپوزیشن کے ساتھ کچھ معاملات کو سیدھا کرتی تھیں، وہاں کچھ دیر بعد فردوس عاشق اعوان ان معاملات کو پھر سے الجھا دیتی تھیں۔


جس کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی صورت نکلتا۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان میڈیا کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو بحال کرنے میں ناکام رہیں۔ تحریک انصاف کے اندر بھی لوگ فردوس عاشق کیلئے کوئی اچھا بیانیہ نہیں رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان ان کو دوسری جماعت کی کھلاڑی اور کارکردگی کے لحاظ سے نااہل سمجھتے تھے۔ جنوری اور فروری میں ہی فردوس عاشق اعوان کے جانے کی اطلاعات تھیں کورونا وائرس کے باعث ان کو رخصتی میں تھوڑا وقت مل گیا تھا۔ لیکن کورونا کی صورتحال میں بھی فردوس عاشق اعوان خود کو منوانے میں ناکام نظر آئیں۔


Sunday, April 26, 2020

US President likely to visit Islamabad

امریکی صدر کی اسلام آباد آمد کا امکان

امریکی صدر کی اسلام آباد آمد کا امکان



ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے کے بعد اسلام آباد آ سکتے ہیں۔ ذرائع


 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ ٹرمپ دورہ بھارت کے بعد پاکستان آ سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے 2 روزہ دورے کے دوران بھارت اور پاکستان سے کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر قیام امن جبکہ کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات یا بیانات سے گریز کرنے پر زور دیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے امریکی صدر کے دورے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دورے کے دوران بھارتی رہنماں سے زیر بحث آنے والے امور اور منصوبوں کے حوالے سے بتایا۔مسئلہ کشمیر پر دوبارہ ثالثی کی پیشکش سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے جو آپ سنیں گے وہ حوصلہ افزا ہوگا، بھارت اور پاکستان میں کشیدگی میں کمی، دونوں ممالک کے باہمی مذاکرات میں شمولیت تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہو۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کامیاب مذاکرات کی بنیاد پاکستان کی اپنی حدود میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف کریک ڈان کو برقرار رکھنا ہے اور ہمیں اس کی امید بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ امریکی صدر دونوں ممالک کو لائن آف کنٹرول پر قیام امن کی کوششوں کے لیے زور دیں گے اور ایسے اقدامات یا بیانات جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو، سے گریز کرنے کا کہیں گے۔


صدر ٹرمپ کے ساتھ امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بھی آرہے ہیں بیٹی اور داماد صدر کے مشیر ہیں ایوانکا ٹرمپ نومبر 2017 میں وزیر اعظم مودی کی دعوت پر نوجوان صنعت کاروں کی ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کی غرض سے بھی حیدرآباد آئی تھیں.ان کے ساتھ وزیر تجارت، توانائی کے وزیر قومی سلامتی کے مشیر اور وائٹ ہاﺅس کے چیف آف اسٹاف بھی آ رہے ہیں‘احمد آباد میںجہاں سڑک کے اطراف کچی بستیوں کو چھپانے کے لیے جہاں دیوار تعمیر کی جا رہی ہے وہیں سڑک کے اطراف امریکی صدر کو خوش آمدید کہنے کے لیے لوگوں کو جمع کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں.

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...