Monday, April 27, 2020

Punjab government announces action against clerics in mosques for not taking precautionary measures against corona

پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے ..


پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان



بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے، حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی: گورنر پنجاب چودھری سرور



 پنجاب حکومت نے مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بعض علماء مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے، حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہو گی۔ گونر پنجاب کا کہنا تھا کہ مساجد میں حفاظتی اقدامات نہ کر نا ہزاروں زندگیوں سے کھیلنےکے مترادف ہے، عوام گھروں سے باہر نکلتے رہے تو کورونا کو کیسے روکا جائےگا؟ انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے گھروں میں رہ کرخود بھی کورونا سے بچیں اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں۔


چوہدری سرور نے مزید کہا کہ رمضان میں 5 لاکھ غر یب خاندانوں کو راشن کی فرہمی کا ٹارگٹ مکمل کر لیں گے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے رائز پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں 50 لاکھ افراد کے لئےروزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔پروگرام کا باقائدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل کریں گے۔


اس حوالےسے مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں لوگوں کو روزگار کمانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پنجا ب میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر کی طرح پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے افراد کے لئے وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کی بنیاد رکھی تھی جس میںمستحق افراد کو 12 ہزار روپے کی امدادی رقم 

 دی جا رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا مساجد میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والے علماء کے خلاف کارروائی کا اعلان


No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...