Monday, April 27, 2020

The Prime Minister removed Special Assistant Dr Firdous Ashiq Awan from office

وزیراعظم نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا


وزیراعظم نے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا


سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور جنرل عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقررکردیا گیا


 وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا، ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات ونشریات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقررکردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور باوقار 

خص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔













اسی طرح باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مل کر اپنی اچھی ٹیم بنائیں گے۔ واضح رہے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومتی بیانیے کو اس طرح سے بیان نہیں کرتھیں جس سے اپوزیشن جماعتیں بھی خوش نہیں تھیں۔ بلکہ جہاں حکومت اپوزیشن کے ساتھ کچھ معاملات کو سیدھا کرتی تھیں، وہاں کچھ دیر بعد فردوس عاشق اعوان ان معاملات کو پھر سے الجھا دیتی تھیں۔


جس کا نتیجہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ کی صورت نکلتا۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان میڈیا کے ساتھ بھی اپنے تعلقات کو بحال کرنے میں ناکام رہیں۔ تحریک انصاف کے اندر بھی لوگ فردوس عاشق کیلئے کوئی اچھا بیانیہ نہیں رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی ارکان ان کو دوسری جماعت کی کھلاڑی اور کارکردگی کے لحاظ سے نااہل سمجھتے تھے۔ جنوری اور فروری میں ہی فردوس عاشق اعوان کے جانے کی اطلاعات تھیں کورونا وائرس کے باعث ان کو رخصتی میں تھوڑا وقت مل گیا تھا۔ لیکن کورونا کی صورتحال میں بھی فردوس عاشق اعوان خود کو منوانے میں ناکام نظر آئیں۔


No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...