شہباز شریف کو امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال ڈبلیو جونز کا خط
امریکہ نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے لیے پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر کی مدد فراہم کی ہے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ نے 15 ملین ڈالر نئی فنڈنگ کا وعدہ بھی کیا ہے، خط کا متن
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال ڈبلیو جونز نے خط لکھا ہے جس میںا نہیں رمضان کی مبارک باد دی گئی ہے۔ لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اشتراک پر بات چیت چل رہی ہے۔
پال جونز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صحت کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرنےکو تیار ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ امریکہ کی امداد کے بارے میں شہبازشریف کو بتایا گیا ہے کہ امریکہ نے احساس ایمرجنسی پروگرام کے لیے پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر کی مدد فراہم کی ہے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ نے 15 ملین ڈالر نئی فنڈنگ کا وعدہ بھی کیا ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان میں 70 ہزار خاندانوں کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لئے دی گئی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ کوششوں سے کورونا کو شکست دیں گے اور اپنی خوشحالی و آزادی کا تحفظ کریں گے۔خیال رہے کہ اس وقت کوروناو ائرس نے وجہ سے پوری دنیا میں خوف پھیلا ہوا ہے۔ امیر ملک ہو یا غریب، ہر طرف کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیںجس کے بعد ہر گزرتے دن کےساتھ اس کی تباہی میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
امریکہ جیسا ملک بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میںآگیا ہے ۔ دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی پریشانی کے بعد اب امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور پال ڈبلیو جونز نےصدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کے نام خط لکھا ہے جس میںا نہیں رمضان کی مبارک باد دی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کورونا کو روکنے کے لئے امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment