Tuesday, May 12, 2020

Ertugrul Ghazi's mesmerizing musician has died at the age of 48

ارطغرل غازی کی مسحور کن دھن بنانے والے موسیقار 48 سال کی عمر میں انتقال ..

ارطغرل غازی کی مسحور کن دھن بنانے والے موسیقار 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے



ترک موسیقار کی بنانے والے دھن نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا


ڈرامہ سیریز ارطغرل کے موسیقار 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مسحور کن دھن بنانے والے موسیقار48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے انتقال کی خبر ڈرامہ پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

سپرہٹ سیریز میں 18 دھنیں استعمال کی گئی۔تاہم دنیا بھر میں اپنی دھن سے تہلکا مچا نے والا ترک موسیقار اب ہم میں نہیں رہا۔ارطغل غازی کی دھن کو بہت زیادہ پسند کیا گیا،اس دھن کو نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیاااور یہ دھن لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔ترکش ڈرامہ ارطغل غازی پر پاکستانیوں کے ردِعمل نے بھی ڈرامہ بنانے والوں کے دل جیت لیے۔


یکم رمضان سے پاکستان میں نشر کی جانے والی اس سیریز کو بنانے والے پاکستان میں زبردست کامیابی اور شاندار پزیرائی ملنے پر بے حد خوش ہیں۔سیریز پاکستانی شائقین تک پہنچانے میں پیش پیش ریاض منٹی کا پاکستان سے مکنے والی پزیرائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ سیریز پر پاکستان میں اتنا اچھا ردِعمل دیکھنے میں آیا کہ خوشی ناقابل بیان ہے۔


انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی قسط نشر ہوتے ہی ارطغل غازی پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈر توڑرہا ہے۔اور روز ہی اس کی قسطیں پاکستان میں یوٹیوب چینل پر ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہیں،ترکی سرکاری چینل ٹی آر ٹی کے ڈیجیٹل ترکش ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے پاکستان میں اس ڈرامے کی خوبصورت ڈبنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی نے ڈبنگ اور بروڈ کاسٹ کے حوالے سے بہت عمدہ کام کیا۔


اس چینل کو سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس چینل نے ایک ماہ سے بھی کم کے عرصے میں 9 لاکھ  90ہزار سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔ریاض منٹی نے کہا کہ آن لائن میڈیم پر صارفین کی بڑی تعداد کا یہ ڈرامہ دیکھنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...