لیبارٹری نے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا
خانیوال کے رہائشی اللہ دتہ نے ڈاکٹروں کے مشورے پر پشاپ ٹیسٹ کرائے تھے، ہیلتھ کمشن نے لیبارٹری کو سیل کردیا
لیبارٹری نے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا ۔ تفصیلات کے مطابق کہ پاکستان میں طب کے شعبہ کو بہت زیادہ مضبوط نہیں سمجھا جا تا ، اس سے بڑھ کر کئی بار لیبارٹریز کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اُٹھائے جا چکے ہیں ۔ تاہم اس بار ایک لیبارٹری نے کمال کرتے ہوئے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ منفرد واقعہ خانیوال شہر میں پیش آیا ہے ۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ اللہ دتہ کے پشاب ٹیسٹ کئے گئے۔ تاہم یہ ٹیسٹ اللہ دتہ کو اس وقت مہنگی پڑ گئے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ حاملہ ہوچکے ہیں۔ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر ٹیسٹ کرائے تاکہ اپنا علاج جاری رکھ سکوں ، تاہم نجی زون کلینیکل لیبارٹری نے تمام تر صورتحال کو بدل کر رکھ دیا ہے، معاملہ جب ضلعی انتظامیہ کے پاس پہنچا تو ہیلتھ گیئر کمشن کی جانب سے لیبارٹری کوغلط رپورٹ دینے پر سیل کردیا گیا۔
انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ لیب حکومتی اجازت کے بغیر کام کررہی تھی اوریہاں پر کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا ۔
No comments:
Post a Comment