کرونا نے آئی پی ایل غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کروادیا
کورونا کے سبب لاک ڈائون 3مئی تک بڑھانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا : بھارتی کرکٹ بورڈ
کرونا وائرس کے سبب بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا، آئی پی ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کیا گیا،بورڈ نے تمام فرنچائزز کو باضابطہ مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے سبب لاک ڈائون 3مئی تک بڑھانے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت میں کرونا کے باعث اب تک گیارہ ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ 393 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میچز کو اب 15 اپریل کے بعد منعقد کرنے پر غور کیا جائے گا۔
مائیکل کلارک نے کہا کہ گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کی وجہ بھی یہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل سے ملنے والی بھاری رقم ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے اچھے تعلقات رکھنے کی اصل وجہ بھی یہی ہے۔
یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل کنٹریکٹ بچانے کے چکر میں ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم سے نرم رویہ اختیار کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment