Sunday, April 19, 2020

Prime Minister saves country from defaulting on debt forgiveness: Sheikh Rashid

وزیر اعظم نے دنیا سے قرضے معاف کرا کے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، شیخ ..


وزیر اعظم نے دنیا سے قرضے معاف کرا کے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، شیخ رشید



آٹا ، چینی بحران پر فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز تاخیر ہو سکتی ہے مگر اس کا آنا اٹل ہے، وفاقی وزیرِ ریلوے کا تقریب سے خطاب



وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا ، چینی بحران پر فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز تاخیر ہو سکتی ہے مگر اس کا آنا اٹل ہے ، لنگڑی لولی اپوزیشن صرف لیپ ٹاپس کے آگے بیٹھی ہے،کرپشن کیسز میں اور بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں صرف غریب آدمی جیل میں ہے، اومنی گروپ سے لے کر آصف زرداری تک سب ضمانت پر ہیں لیکن غریب کی ضمانت نہیں،وزیر اعظم عمران خان نے دنیا سے قرضے معاف کرا کے ملک ڈیفالٹ ہونے بچایا۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے ریلوے کو دیئے گئی3ہزار راشن بیگ میں سے 1ہزار راشن بیگ لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں ، واشنگ لائن اور سینٹری ملازمین میں تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ساتوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہسپتال بنادئیے ہیں جن میں پشاور، راولپنڈی ، لاہور، ملتان، سکھر،کوئٹہ اور کراچی شامل ہیں ۔
چمن کے لیے 30کوچز پر مشتمل موبائل قرنطینہ ٹرین روانہ کر دی ہے یہ موبائل ہسپتال 500 مریضوں کے لیے ہوگا ،ضرورت پڑنے پر تفتان یا کسی اور بارڈر پر بھی موبائل ہسپتال بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے سب سے پہلے یہ تجویز دی تھی کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو بنابنایا ہسپتال دے سکیں ،انگریز نے 70 سال پہلے یہ میڈیکل کوچز تیار کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاک ڈائون پر تھوڑا لیٹ عمل کرتے ہوئے 20ٹرینیں چلاکر کراچی سے دو لاکھ 65 ہزار لوگوں کوان کی منزل تک پہنچایا۔
اس کے برعکس بھارت میں بغیر پلاننگ کے کام شروع کیاگیا اور وہاں ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے 88 لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ ہم 25 اپریل یا یکم مئی کو لاک ڈائون کھلنے کے بعد ٹرینیں چلائیں گے اور ہم کراچی، لاہور میں لوگوں کو گھروں پر ٹکٹ مہیا کرنے کے انتظامات کررہے ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں ریلوے قلیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم قلیوں کو 12ہزار روپے دلوانے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔
ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ان کاکیس لیٹ ہوا ہے جون تک تما م ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کے موقف کا حامی ہوں کہ لاک ڈائون میں غریب آدمی بھوک سے نہ مرے، غریب آدمی کو تو راشن مل رہا ہے لیکن اصل مسئلہ سفید پوش طبقے کا ہے جس کے پاس روزگار نہیں ہے لیکن وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔
کوشش کریں گے غریب کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب سے دفعہ 144 کے تحت گرفتار افراد رہا کرائے ہیں، بلوچستان بھی دفعہ 144 کے تحت گرفتار افراد کو رہا کرے،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی کی درخواست کی ہے، وہاں4200 افراد گرفتار ہیں، ماں، بہن، بیٹی کے بیمار ہونے پر کیا کوئی باہر نہ نکلے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف میرا دوست ہے، ابھی پیشی سے بچ گیا ہے، روزے گھر میں رکھے اور سکون سے رہے، شہباز شریف لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھے ہیں بلکہ پوری لنگڑی لولی اپوزیشن لیپ ٹاپس کے آگے بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا بحران پر فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس دن تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن سامنے ضرور لائی جائے گی اور جو بھی ملوث ہوا وہ نہیں بچے گا۔
آئی پی پیز، شوگر سکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے، یہ حکومت کا امتحان ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کنٹرول میں ہے، یہاں امریکہ اور یورپی ممالک کی طرح کی صورتحال نہیں ، پاکستان پر اللہ خاص کرم کرے گا،حکومت نے نماز کی اجازت دیدی ہے اللہ بڑا ہے اور اس نے کرم کرنا ہے، اسی نے یہ وبا ء ختم کرنی ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی اداروں سے قرض معاف کرنے کی بات کی اور قرض ایک سال کے لئے ملتوی کرائے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے حوالے سے عمران خان سے بات کی ہے۔




No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...