Sunday, April 19, 2020

For 86 years, the aviation company Corona went bankrupt because of the virus

86 سال تک فضائوں میں راج کرنے والی فضائی کمپنی کرونا وائرس کے باعث دیوالیہ ..


86 سال تک فضائوں میں راج کرنے والی فضائی کمپنی کرونا وائرس کے باعث دیوالیہ ہوگئی



جنوبی افریقا کی قومی ایئرلائن نے حکومت سے مزید مدد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے 4700 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا



 86 سال تک فضائوں میں راج کرنے والی فضائی کمپنی کرونا وائرس کے باعث دیوالیہ ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے چند ماہ کے دوران ہی دنیا بھر میں فضائی آمد ورفت اور فضائی کمپنیوں کے کاروبار کو ٹھپ کرکے رکھ دیا ہے۔ سینکڑوں بین الاقوامی شہرت یافتہ فضائی کمپنیاں اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے میں ناکامی کے بعد ملازمین کو فارغ کرنے پرمجبور ہوگئی ہیں جبکہ کئی فضائی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
اسی طرح جنوبی افریقا کی قومی ایئرلائن نے حکومت سے مزید مدد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے 4700 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فضائی کمپنی 86 سال تک فضائوں میں راج کرتی رہی ہے مگر ایک وائرس نے اسے تباہی کے دھانے پرپہنچا دیا ہے لیکن اب ایئرلائن نے حکومت سے مزید مدد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے 4700 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
ایئر لائن کے کچھ طیارے جرمنی اور برازیل جیسے ممالک میں کارگو سروس کی حد تک محدود ہوگئے ہیں جبکہ کمپنی کی معمول کی پروازیں معطل ہیں جس کے کمپنی کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ اب کپپنی اندرون و بیرونِ ملک موجود اپنے اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23لاکھ 33ہزار 283ہوگئی ہے جن میں 6لاکھ 345مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 1لاکھ 60ہزار 818افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت 55ہزار 271مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات 1 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق امریکہ سے تھا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اس وقت کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 37 ہزار سے زائد افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...