Wednesday, April 22, 2020

PII's first flight flies from Dubai to Islamabad to bring back Pakistanis stranded in UAE

امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی آئی کی پہلی پرواز ..


امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی آئی کی پہلی پرواز نے دبئی سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھر لی


قومی ائیرلائن کی پرواز 227 مسافروں کو لے کر کچھ دیر میں وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر اترے گی، امارات اور پاکستان کے درمیان مزید پروازیں چلانے کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائےگا-


امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی آئی کی پہلی پرواز نے دبئی سے اسلام آباد کیلئے اڑان بھر لی، قومی ائیرلائن کی پرواز 227 مسافروں کو لے کر کچھ دیر میں وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر اترے گی، امارات اور پاکستان کے درمیان مزید پروازیں چلانے کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے بتایا گیا متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ امارات میں پھنسے 227 پاکستان کو لے کر قومی ائیر لائن کی پرواز نے ہفتے کی شام 7 بجے دبئی ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔
پی آئی اے کی پرواز ہفتے کی شب کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے امارات اور پاکستان کے درمیان 11 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اب یہ شیڈول کینسل کر دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی پروازوں کا نیا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانا چاہتے ہیں، اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔
ہمارے جتنے بھی اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے واپس آنا تھا لیکن ابھی تک واپس نہیں آسکے۔ہم ان واپسی کیلئے تیاری کررہے تھے کہ ہمارے شہروں میں قرنطینہ اور ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھ جائے، اور ہم سب پاکستانیوں کومحفو ظ طریقے سے واپس لاسکیں۔معید یوسف کا کہنا ہے کہ اب ہمارے پاس صلاحیت ہے کہ ہم 2 ہزار پاکستانی واپس لارہے ہیں۔ لیکن کل 19اپریل سے ہم ہفتہ وار6 ہزار پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گے۔
ہم نے پاکستانیوں کی واپسی کی تین گنا ایک ہفتے بعد صلاحیت بڑھا دی ہے۔اس سے اگلے ہفتے ہم پاکستانیوں کی واپسی کی تعداد7 ہزار سے زیادہ کردیں گے۔ دنیا کے وہ خطے جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں تھی جیسے آسٹریلیا میں پاکستانی ہیں۔وہاں بھی ایسے لوگ ہیں جن کے ویزے ایکسپائر ہوگئے ، اسٹوڈنٹ ویزے پر گئے ہوئے تھے، اب ہم آسٹریلیا اور ملائیشیاء سے پاکستانیوں کو واپس لار ہے ہیں۔اس ہفتے سے ہم کمرشل ایئرلائن کو بھی اجازت دیں گے ، کہ وہ پاکستانیوں کو واپس لاسکیں گی، پاکستانی خود اپنی ٹکٹ لے کر واپس آسکیں گے۔معید یوسف نے بتایا ہے کہ کہ ہم نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ایک کووڈ19ویب سائٹ بنائی ہے جس پر پاکستانیوں کی واپسی کے تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔












No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...