پاکستانی خاتون نے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے کروڑوں روپے کما لئے،شوہر بے خبر
شوہر کے بے روزگار ہونے پر خاتون نے حقیقت بتا دی ، خاوند کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکلنے لگے
پاکستانی خاتون نے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے کروڑوں روپے کما لئے ، شوہر بے خبر رہا۔ بے روزگار ہونے پر حقیقت بتاد ی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون نے گھر بیٹھے کروڑوں روپے کما لئے تین سال تک شوہر کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔ ڈیلی نیوز نیویارک کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہ نور علوی کی 2004 میں شادی ہوئی ، شوہر انجینئر جبکہ خود بھی ملازمت کرتی تھی۔
بچے کی پیدائش پر ماہ نور نے نوکری چھوڑ دی ۔ خاتون نے گھر بیٹھے سوشل نیٹ ورک پر ایک دن میں ایک لاکھ روپے تک کمانے کا اشتہار دیکھا، شوہر سے چھپاکر خاتون نے اشیاء کو فروخت کرنا شروع کردیا اور دو ہفتوں میں خاتون کے اکاونٹ میں 13 لاکھ روپے کی رقم آ گئی۔ جس پر خاتون کو بہت حیرانگی ہوئی۔
ماہ نور تین سال تک گھر بیٹھ کر اشیاء فروخت کرتی رہے اور 9 کروڑ روپے سے زائد پیسے جمع کر لئے۔
حقیقت اس وقت باہر آئی جب ماہ نور کا شوہر بے روز گار ہو گیا ۔ ماہ نور کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے لگا کر میرا شوہر لاعلم رکھنے پر ناراض ہو جائے گا، پھر میں نے اپنے شوہر کو حقیقت بتانے کا فیصلہ کیا۔ پہلے تو میرے شوہر نے یقین نہ کیا بعدازاں جذباتی ہو کر ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ تاہم تین برس میں کروڑوں روپے کمانے والے خاتون کا کہنا ہے کہ کوشش کی جائے تو سب کچھ ہو سکتا ہے تاہم اپنے شوہر کو اعتماد میں ضرور لینا چاہیے۔
No comments:
Post a Comment