پاکستان میں کورونا پھیلنے کی مقامی ٹرانسمیشن60 فیصد تک پہنچ گئی، ڈاکٹر ظفرمرزا
گزشتہ 24 گھنٹے میں 6264 ٹیسٹ ہوئے، جن میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور11 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ
وفاقی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناپھیلنے کی مقامی ٹرانسمیشن60 فیصدہوگئی ہے، گزشتہ24 گھنٹے میں 497 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور11 مریض انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس سے ہورہی ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اموات کورونا ٹیسٹ ہورہی ہیں۔
جن ہسپتال میں بھی اموات ہوں گی وہاں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اگر کوئی موت ہونے میں کورونا علامات شامل ہوں تو اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔سائنسی نقطہ نظر سے تحقیق کی جائے گی کہ تمام اموات کورونا سے ہی ہورہی ہیں۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔
آج ہم نے 6264 ٹیسٹ سب سے زیادہ کیے ہیں۔ پاکستان میں 10لاکھ کے قریب کٹس موجود ہیں، اس ماہ کے آخر تک 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کے قابل ہوں گے۔
No comments:
Post a Comment