Friday, April 17, 2020

Abu Dhabi: Workers over the age of 50 should be granted return and more leave

ابوظہبی : 50 سال سے زائد عمر کے کارکنوں کو وطن واپسی اور زیادہ چھُٹیوں ..

ابوظہبی : 50 سال سے زائد عمر کے کارکنوں کو وطن واپسی اور زیادہ چھُٹیوں کی سہولت دی جائے



حکام کے مطابق مالکان کواپنے بوڑھے ملازمین کو وطن بھجوانے کے عمل میں سہولیات دی جائیں گی، مصفہ کے علاقے میں فری کورونا ٹیسٹ کے لیے دو مراکز قائم کر دیئے گئے


 ابوظبی میں مقیم 50 سال یا اس سے زائد عمر کے غیر ملکی کارکنان کوواپس بھجوانے کے عمل میں ان کے مالکان کو سہولت دی جائے گی۔ ابو ظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (DED) کی جانب سے تمام کاروباری تجارتی مراکز اور اداروں کے مالکان کو ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں انہیں پیشکش کی گئی ہے کہ اگر وہ اپنے پچاس سال سے زائد عمر کے ملازمین کو وطن واپس بھجوانا چاہتے ہیں تو انہیں اس عمل کے دوران سہولت فراہم کی جائے گی۔
البتہ واپس بھجوانے کا خرچہ مالک کی ہی ذمہ داری ہو گا۔ مالکان کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے بوڑھے ملازمین کو غیر معینہ مُدت کے لیے چھُٹیاں دیں، کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث جنم لینے والی صورت حال اس رعایت کا تقاضا کرتی ہے۔
جو مالکان اپنے بوڑھے ملازمین کو واپس بھجوانا چا ہ رہے ہیں وہ اپنے ان ملازمین کی سفری تفصیلات DED کو بھجوائیں تاکہ ان کی وطن واپسی کے باسہولت انتظامات کیے جا سکیں۔
ابوظبی حکومت نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ کارکنان کے کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے مزید دو سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، یہ دونوں کلینکس مُصفّہ کے کے علاقے میں واقع ہیں۔ جہاں پر کارکنوں کا کورونا ٹیسٹ بالکل مفت ہو گا۔ کورونا کے ان نئے تشخیصی مراکز میں سے ایک مصفہ 12 میں ہنڈائی شو روم کے قریب قائم کیا گیا ہے جبکہ دوسرا تشخیص مرکز مصفہ 43 میں مصفہ بازار کے قریب خدمات فراہم کرے گا۔
ابوظہبی حکام کے مطابق خصوصاً 50سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں اگر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں، مثلاً کھانسی، تیز بخار یا سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر ان مراکز میں پہنچ کر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ ان مراکز پر تمام کارکنان اپنا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، وہ لوگ جن کے ویزوں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، انہیں بھی دونوں تشخیصی مراکز سے ٹیسٹ کروانے کی سہولت مہیا ہو گی۔
  





























No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...