Monday, April 13, 2020

Lahore's younger sister's Corona test came back positive

لاہور میں کم سن بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


لاہور میں کم سن بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گی-


والدہ نے بچوں کو کھانے پینے کا سامان اور قرآن پاک دے کر رخصت کیا،دیر تک   روتی رہیں


 لاہور کے راوی ٹاؤن کے علاقے میں بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راوی ٹاؤن میں رہائش پذیر بہن بھائی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کے والد کا بھی گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر باقی فیملی کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی تاہم والدہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔بچوں میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی جا رہی تھی۔بچوں کو کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔بتایا گیا ہے کہ جب ایمبولنس بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تو وہاں پر دکھ بھرے مناظر دیکھنے میں آئے۔جبکہ والدہ دیر تک روتی رہی۔
بچوں کی والدہ نے انہیں کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی دیا۔
دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر میں سیلف آئسولییٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ان کے خاندان میں افراد کی تعداد زیادہ بتائی -جاتی ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں













No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...