لاہور، میو اسپتال میں کورونا کے مریض کی خود کشی کی کوشش
والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر سرگودھا کے 60 سالہ اسلم نے خودکشی کی کوشش کی، اسلم کورونا کا کنفرم مریض ہے: سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد
میو اسپتال میں کورونا کے مریض کی خود کشی کی کوشش، سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد نے بتایا ہے کہ والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر سرگودھا کے 60 سالہ اسلم نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر اسد کے مطابق اسلم کورونا کا کنفرم مریض ہے۔ تفصیلات کے مطابق میو اسپتال لاہور میں کورونا کے مریض نے گزشتہ رات خودکشی کی کوشش کی ، سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 60 سالہ اسلم سرگودھا کا رہائشی ہے اور کورونا کا کنفرم مریض ہے ،اسلم کی والدہ کی 5 روز قبل وفات ہوئی جس کے باعث وہ صدمے میں تھا۔
ڈاکٹر اسد کے مطابق اسلم اپنی بچیوں کی وجہ سے بھی پریشان تھا، اسلم کے دونوں ٹیسٹ تب تک نیگیٹو نہیں آئے تھے اس لئے جنازے میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، اسلم نے کل پریشانی میں اسٹاف کو خودکشی کرنے کی دھمکی دی، اسکو سمجھایا گیا اور وارڈ تبدیل کر دی گئی اسلم کا ایک ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہی ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔
پروفیسر اسد اسلم نے بتایا کہ میو اسپتال میں کورونا کے کنفرم کیسز 130 جبکہ چالیس مشتبہ افراد ہیں ، اسپتال میں اب تک 13 کنفرم مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آج لاہور میں کورونا کے مزید 29مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں جس کے بعد لاہور میں اب تک 206مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 684ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کپ انشاء اللہ ہم جلد اس وبا پر قابو پالیں گے، انہوں نے کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ دن رات اس وباء کے خلاف لڑرہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment