Tuesday, May 12, 2020

Khaqan may have submitted documents related to the Prime Minister to the Sugar Inquiry Commission

شاید خاقان نے  شوگر انکوائری کمیشن میں وزیراعظم سے متعلق دستاویزات ..

شاید خاقان نے شوگر انکوائری کمیشن میں وزیراعظم سے متعلق دستاویزات پیش کر دیں



وزیراعظم عمران خان کو بلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم میں اختلاف پایا جا رہا ہے۔عارف حمید بھٹی


سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شوگر انکوائری کمیشن میں وزیراعظم عمران خان کو بلانے کی باتیں ہورہی ہیں اورتحقیقاتی ٹیم میں اس حوالے سےاختلاف پایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی کا شوگر اسکینڈل کی تحقیقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس کی تحقیقات ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن میں ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی اینٹی کرپشن اینڈ انٹیلی جنس بیورو کے افسر احمد کمال شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عہدیداروں نے ایف بی اے، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے ماتحت ٹیمیں شامل ہیں۔انکوائری کمیشن کے سامنے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے پیش ہونے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شاید خاقان عباسی نے پیشی سے قبل نواز شریف سے رابطہ کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گرل کیا جائے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ شاید خاقان عباسی نے پیش ہوکر وزیراعظم سے متعلق دستاویزات پیش کی تھی۔اور کمیشن سے انہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم تک تحقیقاتی ٹیم وزیراعظم کو طلب کرنے میں تقسیم ہوگئی ہے،قبل ازیں سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا، جہانگیرترین عید کے بعد کسی اور کے مہمان ہوں گے، جہانگیرترین جیب میں 25ایم این ایز لے کر پھر رہے ہیں، کیا یہ حکومت چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے؟ آئندہ دنوں وفاقی کابینہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوں گی۔
انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹا چینی بحران کی انکوائری نیب کے حوالے کردیں گے۔ اب نیب اس کی تحقیقات کریں گے، عید یا عید کے بعد جہانگیرترین کسی اور کے مہمان ہوں گے، کہا جارہا ہے کہ ان کی جیب میں 25 ا یم این ایز ہیں، کیا وہ چھوڑ کر جہانگیرترین کے ساتھ جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...