متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی ختم کر دیے جانے کا امکان ہے
اب کئی اسلامی ممالک نے اسلامی مہینوں کے چاند کی رویت کیلئے رویت کمیٹیاں ختم کر دی ہیں، ہم نے بھی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا: وفاقی وزیر فواد چوہدری
متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی ختم کر دیے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب کئی اسلامی ممالک نے اسلامی مہینوں کے چاند کی رویت کیلئے رویت کمیٹیاں ختم کر دی ہیں، ہم نے بھی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے کو شامل کرنا ایک مثبت قدم ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر نہیں آ سکتا، اور پھر ایسا ہی ہوا۔
اب سائنس نے ترقی کر لی ہے، کئی اسلامی ممالک میں اب رمضان اور عیدین کے چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بجائے ماہرین کی رائے حاصل کی جاتی ہے۔ ملائشیا، سعودی عرب اور دیگر کچھ اسلامی ممالک میں اب رویت ہلال کمیٹی کا کوئی وجود نہیں ہے، جبکہ سننے میں آیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی اس برس رویت ہلال کمیٹی ختم کر دیے جانے کا امکان ہے۔
ان ممالک میں ماہر فلکیات چاند کی رویت سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری مزید کہتے ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اٴْصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔ ترکی، ملائیشیا اور برونائی میں کیلنڈر پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment