Monday, April 13, 2020

Some PTI activists disqualify Jahangir Tareen through London plan: Arif Hameed Bhatti

تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل ..



تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کرایا: عارف حمید بھٹی

اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا کر انہیں جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف 

 گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے: سینئیر صحافی کا دعویٰ


 تحریکِ اںصاف کے کچھ بندوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کرایا، سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ اںصاف کے کچھ اپنے لوگوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو نا اہل کروایا ہے اور اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا طرح جہانگیر ترین کو نا اہل کرانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لندن کے ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے لوگ بھی موجود تھے۔
اس میٹنگ میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار بھی شامل تھا، یہ اتنا فراخ دل آدمی ہے کہ اس کا کوئی دوست اگر اسے یہ کہے کہ اس نے مکان بنانا ہے تو یہ سرمایہ کار 4 سے 5 کروڑ ایسے ہی دے دیتا ہے۔
ایک شخص نے 4 جگہوں سے الیکشن لڑا جس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ بھی پتا چلانے کی ضرورت ہے کہ یہ پیسے کس نے دیے تھے۔ عارف حمدی بھٹی نے کہا کہ ہلٹن ہوٹل کے 15 ویں فلور پر ہونے والی میٹنگ میں ایک صحافی کے ذریعے ایک ڈاکیومنٹ لیک کروائی گئی جس کی بنا پر جہانگیر ترین نا اہل ہوئے، اسی صحافی نے بعد میں یہ خبر بھی دی تھی۔ دوسری جانب تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین اور سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ہارون رشید کا کہنا ہے کہ رابطے تو ہو رہے ہیں تاہم جہانگیر ترین اپنا کاروبار بچائیں گے، جبکہ شہزاد ارباب تو بحال ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ حکومت کو گرانا صرف ایک صورت میں ہی ممکن ہے جب لوگ حکومت سے تنگ آجائیں، اس وقت حکومت لوگوں کو ریلیف دے رہی ہے جس کے بعد لوگ حکومت گرانے کا وقت مارچ کے بجائے اگست کی تاریخ دے رہے ہیں۔




No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...