Thursday, April 16, 2020

Senior Minister calls for flour mills owners to voluntarily reduce flour prices during Ramadan

سینئر وزیر کی فلور ملز مالکان کو رمضان میں رضا کارانہ طور پر آٹے کی ..

سینئر وزیر کی فلور ملز مالکان کو رمضان میں رضا کارانہ طور پر آٹے کی قیمتیں کم کرنے کی اپیل



گندم خریداری ہدف میں5لاکھ ٹن کا اضافہ ، آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائیں گے‘سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان


سینئر وزیر پنجاب و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے فلور ملز مارلکان سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آٹے کی قیمتوں میں رضا کارانہ طور پر کمی کا اعلان کریں اور کورونا وائر س کے باعث پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان بازار وں کا انعقاد نہ کرنے کے فیصلے کی روشنی میں اس امر کو یقینی بنائیں کہ مارکیٹ میں کم نرخوں پر آٹے کی وافر فراہمی جاری رہے ۔
عبدالعلیم خان نے پنجاب حکومت کے گندم خریداری کے ہدف میں 5لاکھ ٹن اضافے کا اعلان کیا تاکہ کسی بھی قسم کی غیر متوقع صورتحال کیلئے گندم کا سٹاک میسر ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹر ل چیئرمین عاصم رضا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ مل مالکان کے جائز تحفظات دور ہوں گے اور وہ خود دورے کر کے "آن گراؤنڈ" صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔
انہوں نے ایسوسی ایشن سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا اور منافع کمانا ہر ایک کا حق ہے لیکن ناجائز کام نہیں ہونا چاہیے ۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے یقین دلایا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم کی نقل و حمل کے بارے میں نئی پالیسی پر عمل ہوگا اور خیبر پختونخوا ہ سمیت کوئی صوبہ پنجاب میں خود گندم کی خریداری نہیں کرے گا البتہ اُن کی ضرورت کے مطابق پنجاب حکومت گندم خرید کر مہیا کرے گی ۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹر ل چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ گندم کی کبھی بھی قلت نہیں رہی ،آج بھی وافر سٹاک موجود ہے البتہ اس کی تقسیم اور دیگر امور ضرور حل طلب ہیں ۔ انہوں نے سینئر وزیر کی اپیل پر رمضان المبارک کیلئے رعائتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمودکے علاوہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداران میاں محمد ریاض اور حافظ احمد قادر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب کے بعض اضلاع سے گندم کی ترسیل روکے جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خوراک سے جنوبی پنجاب سے گندم باہر نہ آنے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے آج بروز (جمعتہ المبارک) ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق صوبے بھر کے کسی بھی ضلع سے کسی دوسرے ضلع میں گندم لانے اور لے جانے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں البتہ صوبے سے باہر گندم کی سمگلنگ اور ترسیل کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خوراک کے شعبے سے متعلق خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے تمام امور کو نئے سرے سے درست کیا جائے گا ۔





















No comments:

Post a Comment

The young man ran away from the quarantine center as his wife's phone kept ringing

بیوی کا فون مسلسل مصروف جانے پر نوجوان قرنطینہ سینٹر سے بھاگ گیا بھارت، گھر پہنچا تو بیوی فون پر کسی اور شخص سے بات کر رہی تھی...