پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری کتب آن لائن کر دیں
اب والدین اپنے بچوں کا نصاب انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں گھروں میں پڑھا سکتے ہیں
کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے کام متاثر ہو گئے ہیں۔ شعبہ تعلیم بھی کورونا وائرس کاشکار ہو گیا ہے جس کے بعد بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہی مشکلات اور والدین کی شکایات دیکھتے ہوئے پنجاب ٹیکسٹ بک بوڑ ڈ نے اپنی کتابیں آن لائن کر دیں ہیں جس کے بعد والدین اپنے بچوںکا نصاب انٹرنیٹ نے ڈاؤن لوڈ کرکے انہیں گھر میں تعلیم دے سکتے ہیں۔
طویل ہوتے لاک ڈاؤن کے بعدوالدین بچوں کی کتابیں نہ ملنے اور تعلیمی سال متاثر ہونے پر پریشان ہوئے تو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری کتب آن لائن کر دیں ہیں تا کہ والدین کی یہ پریشانی ختم ہو جائے اور ان کی بچوں کی تعلیم کا سلسلہ چلتا رہے۔
سرکاری اسکولوں کے علاوہ اب نجی سکولوں نے بھی اپنی کتابیں آن لائن کر دی ہیں جبکہ کچھ سکول بچوں کو واٹس اپ کے ذریعے تعلیم دے رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment